حدیث نمبر: 32189
٣٢١٨٩ - حدثنا عباد بن العوام عن داود عن عكرمة عن ابن عباس قال: نزل القرآن جملة من السماء العليا إلى سماء الدنيا في رمضان، فكان اللَّه إذا أراد أن يحدث شيئًا أحدثه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : پورا قرآن اوپر والے آسمان سے آسمانِ دنیا تک رمضان میں اترا۔ پھر اللہ جب کسی چیز کو وجود میں لانے کا ارادہ فرماتے تو اس کو نازل فرما دیتے۔
حدیث نمبر: 32190
٣٢١٩٠ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: نزلت التوراة لست (ليال) (١) خلون من رمضان، وأنزل القرآن لأربع وعشرين.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوقلابہ نے ارشاد فرمایا : تورات رمضان کی چھ تاریخ کو نازل ہوئی۔ اور قرآن چوبیس رمضان کو اتارا گیا۔
حدیث نمبر: 32191
٣٢١٩١ - حدثنا يحيى بن يمان عن (سفيان) (١) عن خالد عن أبي قلابة قال: نزلت الكتب (كلها) (٢) ليلة أربع وعشرين من رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے ارشاد فرمایا؛ ساری آسمانی کتابیں رمضان کی چوبیس تاریخ کو نازل ہوئیں۔
حدیث نمبر: 32192
٣٢١٩٢ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا عمار بن زريق عن الأعمش عن حسان (١) أبي الأشرس عن سعيد بن جبير عن ابن عباس في قوله: ﴿إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ﴾ قال: (دفع) (٢) إلى جبريل ليلة القدر جملة (فرفع) (٣) (في) (٤) بيت العزة، (ثم) (٥) جعل (ينزله) (٦) تنزيلًا (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ کے قول۔ یقینا ہم نے ہی نازل کیا ہے قرآن کو شب قدر میں۔ کے بارے میں ارشاد فرمایا : حضرت جبرائیل کو سارا قرآن شب قدر میں ہی سپرد کردیا گیا تھا۔ پس اس کو بیت العزہ میں رکھا گیا، پھر وہ اس کو تدریجاً نازل کرتے رہے۔
حدیث نمبر: 32193
٣٢١٩٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان قال: أخبرني من سمع أبا العالية يذكر عن أبي الجلد قال: نزلت صحف إبراهيم أول ليلة من رمضان، (ونزل) (١) الزبور في ست، والإنجيل في ثمان عشرة، والقرآن في أربع وعشرين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الجلد نے ارشاد فرمایا : ابراہیم کے صحیفے رمضان کی پہلی رات میں نازل ہوئے ۔ اور زبور چھٹی رات میں اور انجیل اٹھارہویں رات میں ۔ اور قرآن چوبیسویں رات میں نازل ہوا۔