حدیث نمبر: 32177
٣٢١٧٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: انتهيت إليه وهو ينظر في المصحف، قال: قلت: أي شيء تقرأ في المصحف؟ قال: (حزبي) (١) الذي (أقوم) (٢) به الليلة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو وہ قرآن میں دیکھ رہے تھے : راوی کہتے ہیں : میں نے پوچھا ! آپ قرآن میں کیا چیز پڑھ رہے ہیں ؟ فرمایا : اپنی تلاوت کا وہ حصہ جو میں رات میں پڑھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 32178
٣٢١٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن زر قال: قال عبد اللَّه: أديموا النظر في المصاحف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا : مصاحف قرآنی میں اپنی نظر مسلسل جما کے رکھو۔
حدیث نمبر: 32179
٣٢١٧٩ - حدثنا ابن عيينة عن أبي موسى عن الحسن قال: دخلوا على عثمان والمصحف في حجره (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ حسن نے فرمایا : بلوائی حضرت عثمان پر داخل ہوئے اس حال میں کہ قرآن ان کی گود میں تھا۔
حدیث نمبر: 32180
٣٢١٨٠ - حدثنا (ابن علية عن) (١) يونس قال: كان (من) (٢) خلق الأولين النظر في المصاحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ یونس نے ارشاد فرمایا : پہلے لوگوں کے اچھے اخلاق میں سے تھا قرآن میں دیکھنا ، اور حضرت احنف بن قیس جب فارغ ہوتے تو قرآن میں دیکھتے رہتے۔
حدیث نمبر: 32181
٣٢١٨١ - قال: وكان الأحنف بن قيس إذا خلا نظر في المصحف (١).
حدیث نمبر: 32182
٣٢١٨٢ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن سرية الربيع قالت: كان الربيع يقرأ في المصحف، فإذا دخل إنسان غطاه، وقال: لا يرى هذا أني أقرأ (فيه) (٢) كل ساعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سرّیہ الربیع فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع قرآن میں دیکھ کر پڑھتے رہتے تھے۔ پس جب کوئی انسان داخل ہوتا تو اس مصحف کو چھپالیتے۔ اور فرماتے : یہ شخص نہ دیکھے کہ میں ہر وقت قرآن میں ہی دیکھ کر پڑھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 32183
٣٢١٨٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش قال: كان إبراهيم (يقرأ) (١) في المصحف فإذا دخل عليه إنسان غطاه وقال: لا يرى هذا أني أقرأ فيه كل ساعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم قرآن میں دیکھ کر پڑھا کرتے تھے پس جب کوئی انسان داخل ہوتا تو آپ اس مصحف کو چھپالیتے اور فرماتے کوئی یہ نہ دیکھے کہ میں ہر وقت اس میں دیکھ کر پڑھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 32184
٣٢١٨٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: إني لأقرأ حزبي (أو عامة حزبي) (١)، و (أنا) (٢) مضطجعة على فراشي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : میں اپنے سپارے یا اپنے قرآن کے حصہ کو پڑھتی تھی اس حال میں کہ میں اپنے بستر پر لیٹی ہوتی تھی۔
حدیث نمبر: 32185
٣٢١٨٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن موسى بن علي قال: سمعت أبي قال: أمسكت على فضالة بن عبيد القرآن حتى فرغ منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو یوں فرماتے ہوئے سنا : میں نے حضرت فضالہ بن عبید کو قرآن سے روکا یہاں تک کہ وہ اس سے فارغ ہوئے۔
حدیث نمبر: 32186
٣٢١٨٦ - حدثنا سليمان بن حرب قال: (حدثنا) (١) أبو هلال قال: حدثنا ⦗٤٦٨⦘ أبو صالح العقيلي قال: كان أبو العلاء يزيد بن عبد اللَّه بن الشخير (يقرأ) (٢) في المصحف حتى يغشى عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح العقیلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء یزید بن عبد اللہ بن الشخّیر قرآن میں دیکھ کر تلاوت فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ ان پر بےہوشی طاری ہوجاتی۔
حدیث نمبر: 32187
٣٢١٨٧ - حدثنا معتمر عن ليث قال: رأيت طلحة يقرأ في المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ کو دیکھا کہ وہ قرآن میں دیکھ کر تلاوت فرما رہے تھے۔