کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص ناپسند کرنے آواز اونچی کرنے کو اورشور کرنے کو قرآن کے پڑھے جانے کے وقت
حدیث نمبر: 32174
٣٢١٧٤ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن أبي عبد الرحمن قال: القرآن وحشى ولا يصلح (مع) (١) اللغط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن نے ارشاد فرمایا : قرآن تو اکیلا ہے اور یہ شور کے ساتھ پڑھے جانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
حدیث نمبر: 32175
٣٢١٧٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام الدستوائي عن قتادة عن الحسن عن قيس بن (عباد) (١) قال: كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ يكرهون رفع الصوت عند الذكر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد نے ارشاد فرمایا : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ذکر کے وقت آواز بلند کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 32176
٣٢١٧٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن ⦗٤٦٦⦘ الحسن أن النبي ﷺ كان يكره رفع الصوت عند قراءة القرآن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن پڑھتے وقت آواز بلند کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔