حدیث نمبر: 32166
٣٢١٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا يحيى بن سعيد عن محمد بن ⦗٤٦٣⦘ إبراهيم عن (سعد) (١) مولى عمرو بن (العاص) (٢) قال: تشاجر رجلان في آية فارتفعا إلى رسول اللَّه ﷺ (قال) (٣): "لا تماروا فيه، فإن (المراء) (٤) فيه كفر" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد جو کہ حضرت عمرو بن العاص کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ دو آدمی قرآن کی ایک آیت میں جھگڑ پڑے اور دونوں جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا : تم اس میں جھگڑو مت۔ اس لیے کہ قرآن میں جھگڑنا کفر ہے۔
حدیث نمبر: 32167
٣٢١٦٧ - حدثنا ابن نمير قال: (حدثنا) (١) موسى بن عبيدة قال: أخبرني عبد اللَّه ابن يزيد عن عبد الرحمن بن ثوبان عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "دعوا المراء في القرآن، فإن الأمم (قبلكم) (٢) لم يُلعنوا حتى اختلفوا في القرآن، فإن مراء في القرآن كفر" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن کے بارے میں جھگڑے کو چھوڑ دو پس بیشک تم سے پہلی امتوں پر لعنت نہیں کی گئی یہاں تک کہ انہوں نے قرآن میں اختلاف کیا۔ بلاشبہ قرآن کے بارے میں جھگڑا کفر ہے۔
حدیث نمبر: 32168
٣٢١٦٨ - حدثنا مالك (١) حدثنا (أبو) (٢) قدامة قال: حدثنا (أبو) (٣) عمران (الجوني) (٤) عن جندب بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اقرأوا القرآن ما ⦗٤٦٤⦘ ائتلفت عليه قلوبكم (٥)، فإذا (اختلفتم) (٦) فيه فقوموا" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جندب بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن کو پڑھو جب تک اس پر تمہارا دل مانوس رہے اور جب تم اس میں اختلاف کرو تو اٹھ جاؤ۔
حدیث نمبر: 32169
٣٢١٦٩ - حدثنا (حفص) (١) عن ليث عن عطاء عن ابن عباس قال: لا تضربوا القرآن بعضه ببعض، فإن ذلك يوقع الشك في القلوب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : قرآن کے بعض حصہ کو بعض کے ساتھ خلط ملط مت کرو، اس لیے کہ یہ چیز دلوں میں شک پیدا کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 32170
٣٢١٧٠ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن سعد بن إبراهيم عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "جدال في القرآن كفر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن کے بارے میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔
حدیث نمبر: 32171
٣٢١٧١ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة قال: سمعت النزال يقول: قال عبد اللَّه: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن من قبلكم اختلفوا فيه فأهلكهم، فلا تختلفوا فيه"، -يعني (١) القرآن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بلاشبہ تم سے پہلے لوگوں نے اس میں اختلاف کیا تو اللہ نے ان کو ہلاک و برباد کردیا۔ پس تم اس میں اختلاف مت کرو، یعنی قرآن میں۔