حدیث نمبر: 32116
٣٢١١٦ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبيد اللَّه بن أبي يزيد عن أبيه عن أم أيوب قالت: قال النبي ﷺ: "نزل القرآن على سبعة أحرف، أيها قرأت (أصبت) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام ایوب فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے جس حرف کے ساتھ بھی پڑھو گے ۔ حق بجانب ہو گے۔
حدیث نمبر: 32117
٣٢١١٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "نزل القرآن على سبعة أحرف كل شاف كاف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن سات حروف پر اترا ہے ۔ ان میں سے ہر ایک کافی و شافی ہے۔
حدیث نمبر: 32118
٣٢١١٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "نزل القرآن على سبعة أحرف: عليمًا حكيمًا ⦗٤٥١⦘ غفورًا رحيمًا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے، وہ اللہ علم والا، حکمت والا، بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 32119
٣٢١١٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: حدثني عبد اللَّه بن عيسى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: أخبرني أبي بن كعب أن رسول اللَّه ﷺ[قال: "إن ربي أرسل إليَّ أن أقرأ القرآن على سبعة أحرف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی ّ بن کعب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ میرے رب نے میری طرف قاصد بھیجا ہے کہ میں قرآن کو سات حروف پر پڑھوں۔
حدیث نمبر: 32120
٣٢١٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن مجاهد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبي كعب أن النبي ﷺ] (١) أتاه جبريل فقال: إن اللَّه يأمرك أن تقرأ أمتك القرآن على سبعة أحرف، فأيما حرف قرأوا عليه فقد أصابوا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی ّ بن کعب فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور فرمایا : اللہ آپ کو حکم دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کو سات حروف پر قرآن پڑھائیں۔ پس وہ جس حرف کے ساتھ بھی پڑھیں گے وہ حق بجانب ہوں گے۔
حدیث نمبر: 32121
٣٢١٢١ - حدثنا جعفر بن عون عن الهجري عن أبي الأحوص عن عبد اللهْ عن النبي ﷺ قال: "نزل القرآن على سبعة أحرف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 32122
٣٢١٢٢ - حدثنا زيد بن حباب عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد بن جدعان عن عبد الرحمن بن أبي بكر عن أبيه أن جبريل قال للنبي ﷺ: اقرأ القرآن على حرف، فقال له ميكائيل: استزده، فقال: (على) (١) حرفين، ثم قال: استزده، ⦗٤٥٢⦘ حتى بلغ سبعة أحرف، كلها شاف كاف كقولك: هلم (وتعال) (٢) ما لم يختم آية رحمة بآية عذاب، أو آية عذاب برحمة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا : قرآن کو ایک حرف پر پڑھیے، تو حضرت میکائیل نے ان سے کہا : اس میں اضافہ کردو، تو حضرت جبرائیل نے فرمایا : دو حرفوں پر پڑھیں ! پھر میکائیل نے کہا : اس میں اضافہ کردو، یہاں تک کہ وہ سات حروف تک پہنچ گئے۔ جن میں سے ہر ایک شافی کافی ہے۔ جیسا کہ تمہارا کہنا۔ ھلم اور تعال ، دونوں کا ایک معنی ہے، آؤ۔ جب تک وہ رحمت کی آیت کو عذاب کی آیت کے ساتھ مکمل نہ کرے اور عذاب کی آیت کو رحمت کی آیت کے ساتھ مکمل نہ کرے۔
حدیث نمبر: 32123
٣٢١٢٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن أنس عن أبيّ عن النبي ﷺ قال: " (أقرأه) (١) على سبعة أحرف (كلها شاف كاف) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن کو سات حروف پر پڑھو، ہر ایک حرف شافی کافی ہے۔
حدیث نمبر: 32124
٣٢١٢٤ - [حدثنا أبو بكر قال: (أخبرنا عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن سُقير العبدي عن سليمان بن صرد عن أُبيّ عن النبي ﷺ قال: "اقرأه على سبعة أحرف] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن صرد حضرت ابی کے واسطہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو سات حروف پر پڑھو۔
حدیث نمبر: 32125
٣٢١٢٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن قتادة عن الحسن عن سمرة عن النبي ﷺ قال: "نزل القرآن على ثلاثة أحرف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن تین حروف پر نازل ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 32126
٣٢١٢٦ - حدثنا خالد بن (مخلد) (١) عن عبد الرحمن بن عبد العزيز (الأنصاري) (٢) عن الزهري عن عروة بن الزبير عن المسور بن مخرمة وعبد الرحمن ابن عبدٍ القاريَّ قالا: سمعنا عمر بن الخطاب يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن القرآن (أنزل) (٣) على سبعة أحرف فاقرأوا ما تيسر منه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے۔ پس تم پڑھو جیسے تمہیں آسانی ہو۔
حدیث نمبر: 32127
٣٢١٢٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن (زر) (١) عن أُبيّ عن النبي ﷺ إن جبريل لقنه فقال: مرهم فليقرءوه على سبعة أحرف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی ّ فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے اور فرمایا : اپنی امت کو حکم دیں کہ قرآن کو سات حروف پر پڑھیں۔