حدیث نمبر: 32088
٣٢٠٨٨ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن شقيق عن الأعمش عن أبي رزين قال: قال رجل (لحبة) (١) بن سلمة وكان من أصحاب عبد اللَّه: قرأت القرآن كله، قال: وما أدركت منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت حبہ بن سلمہ سے کہا جو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے ہیں۔ میں نے سارا قرآن پڑھ لیا : آپ نے فرمایا : تو نے قرآن میں کیا سمجھا ؟ !
حدیث نمبر: 32089
٣٢٠٨٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا أيوب عن نافع عن ابن عمر أنه كان يكره أن يقول: قرأت القرآن كله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یوں کہنا ناپسند کرتے تھے : کہ میں نے سارا قرآن پڑھ لیا۔
حدیث نمبر: 32090
٣٢٠٩٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة قال: قال حذيفة: ما (تقرؤون) (١) ربعها -يعني (براءة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تم نے اس کا چوتھائی حصہ بھی نہیں پڑھا۔ یعنی براءت کر رہے تھے۔