حدیث نمبر: 32077
٣٢٠٧٧ - حدثنا زيد بن حباب عن موسى بن عبيدة قال: أخبرني محمد بن إبراهيم بن الحارث عن (يحنس) (١) أبي موسى عن راشد بن سعد أخ لأم الدرداء عن أبي الدرداء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قرأ مائة آية (أو أكثر) (٢) في ليلة لم ⦗٤٤١⦘ يكتب من الغافلين، ومن قرأ بمائتي آية كتب من القانتين، ومن قرأ (خمسمائة آية إلى ألف آية) (٣) أصبح له قنطار من الأجر (٤) القيراط مثل التل العظيم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں قرآن کی سو آیات کی تلاوت کرتا ہے تو وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا، اور جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے تو وہ فرمانبرداروں میں لکھا جائے گا، اور جو شخص پانچ سو آیات سے لے کر ہزار آیات تک تلاوت کرے گا تو وہ اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کے نامہ اعمال میں بہت زیادہ اجر لکھ دیا جائے گا۔ جس کا ایک قیراط بہت بڑے ٹیلہ کی مثل ہوگا۔
حدیث نمبر: 32078
٣٢٠٧٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن سالم بن أبي الجعد عن معاذ أنه قال: من قرأ في ليلة (بثلاثمائة) (١) آية كتب من القانتين، ومن (قرأ) (٢) بألف آية كان له (قنطاران) (٣) القيراط منه أفضل مما (على) (٤) الأرض من شيء (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں تین سو آیات پڑھے تو وہ شخص فرمانبرداروں میں لکھ دیا جائے گا، اور جو شخص ایک ہزار آیات پڑھے تو اس کے لیے دو اجر کے ڈھیر ہوں گے، جس کا ایک قیراط زمین پر موجود ہر چیز سے افضل و بڑا ہے۔
حدیث نمبر: 32079
٣٢٠٧٩ - حدثنا أبو الأحوص عن الأعمش عن مجاهد عن عبد اللَّه بن ضمرة عن كعب قال: من قرأ في ليلة مائة آية كتب من القانتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں سو آیات پڑھے تو وہ فرمانبرداروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 32080
٣٢٠٨٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عدي بن ثابت عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: من قرأ مائة آية في ليلة لم يكتب (١) من الغافلين، ومن قرأ مائتين كتب من القانتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں سو آیات پڑھتا ہے تو غافلین میں اس کا شمار نہیں ہوتا ، اور جو شخص دو سو آیات پڑھتا ہے تو وہ فرمانبرداروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 32081
٣٢٠٨١ - حدثنا الفضل بن دكين عن (فطر) (١) عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: من قرأ في ليلة خمسين آية لم يكتب من الغافلين، ومن قرأ مائة آية كتب من القانتين، ومن قرأ ثلاثمائة آية كتب له قنطار، ومن قرأ تسعمائة آية فتح له (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص رات میں پچاس آیات پڑھے تو وہ غافلین میں شمار نہیں ہوتا۔ اور جو شخص سو آیات پڑھے تو وہ فرمانبرداروں میں سے لکھ دیا جاتا ہے، اور جو شخص تین سو آیات پڑھے تو اس کے لیے اجر کا ایک ڈھیر لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جو شخص سات سو آیات پڑھے تو اس کے لیے جنت کا دروازہ کھول دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 32082
٣٢٠٨٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: من قرأ في ليلة بمائة آية لم يكتب من الغافلين، ومن قرأ بمائتي آية كتب من القانتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں سو آیات پڑھے تو وہ غافلین میں سے شمار نہیں ہوگا اور جو شخص دو سو آیات پڑھے تو وہ فرمانبرداروں میں سے لکھ دیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 32083
٣٢٠٨٣ - حدثنا وكيع عن أبي إسحاق (عن الجدلي) (١) عن ابن عمر قال: من قرأ بعشر آيات في ليلة لم يكتب من الغافلين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جدلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کرے تو وہ غافلین میں شمار نہیں ہوگا۔