حدیث نمبر: 32072
٣٢٠٧٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ ⦗٤٣٩⦘ قال: "تركت فيكم ما (لن) (١) تضلوا بعده إن اعتصمتم به كتاب اللَّه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں اگر تم اس کو مضبوطی سے پکڑ لو گے تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے : وہ کتاب اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 32073
٣٢٠٧٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا حسان بن إبراهيم عن سعيد بن مسروق عن (يزيد) (١) بن (حيان) (٢) عن زيد بن أرقم قال: دخلنا عليه، فقلنا له: قد رأيت خيرًا، (صحبت) (٣) رسول اللَّه ﷺ وصليت خلفه، فقال: نعم، وإنه خطبنا (فقال) (٤): "إني تارك فيكم كتاب اللَّه، هو حبل اللَّه من اتبعه كان على الهدى، ومن تركه كان على الضلالة" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن حبان فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر خدمت ہوئے تو ہم نے ان سے کہا : تحقیق آپ نے خیر کو دیکھا، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت پائی، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ نے فرمایا : جی ہاں ! بیشک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو خطاب کیا اور فرمایا : میں تمہارے درمیان کتاب اللہ چھوڑے جار ہا ہوں۔ یہ اللہ کی رسی ہے جو اس کی پیروی کرے گا وہ ہدایت پر ہوگا، اور جو شخص اس کو چھوڑے گا وہ گمراہی پر ہوگا۔
حدیث نمبر: 32074
٣٢٠٧٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) (حريز) (٢) قال: حدثنا سليمان بن شرحبيل (الجبلاني) (٣) قال: (سمعت) (٤) أبا أمامة يقول: (اقرأوا) (٥) القرآن ولا (يغرنكم) (٦) هذه المصاحف المعلقة، فإن اللَّه (لن) (٧) يعذب قلبًا ⦗٤٤٠⦘ (وعى) (٨) القرآن (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن پڑھو۔ یہ لٹکائے ہوئے مصاحف تمہیں ہرگز دھوکہ میں مت ڈالیں۔ اس لیے کہ اللہ ہرگز اس دل کو عذاب نہیں دیں گے جس نے قرآن کو محفوظ کیا ہو۔
حدیث نمبر: 32075
٣٢٠٧٥ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قال عبد اللَّه: من قرأ القرآن فليبشر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو قرآن پڑھ لے پس اس کو چاہیے کہ وہ خوش ہوجائے۔
حدیث نمبر: 32076
٣٢٠٧٦ - حدثنا زكريا قال: حدثنا عطية عن أبي سعيد الخدري أن النبي ﷺ قال: "إني تارك (فيكم) (١) الثقلين، (أحدهما) (٢) أكبر من الآخر: كتاب اللَّه حبل ممدود من السماء إلى الأرض" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں تم میں دو عظیم الشان چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ، ان دونوں میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے : کتاب اللہ وہ رسی ہے جو آسمان سے لے کر زمین تک دراز ہے۔