کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: حافظ سے کہا جائے گا: پڑھتا جو اور بہشت کے درجوں پر چڑھتا جا
حدیث نمبر: 32050
٣٢٠٥٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي صالح عن أبي سعيد أو عن أبي هريرة شك الأعمش قال: يقال لصاحب القرآن يوم القيامة: اقرأ وارقه (فإن) (١) منزلك عند آخر آية تقرأها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید نے یا حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن حافظ قرآن کو کہا جائے گا : قرآن پڑھتا جا اور بہشت کے درجوں پر چڑھتا جا۔ پس بیشک تیرا درجہ وہی ہے جہاں آخری آیت پر پہنچے۔
حدیث نمبر: 32051
٣٢٠٥١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه بن عمرو (بمثله) (١)، وزاد فيه: ورتل كما كنت ترتل في الدنيا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : راوی نے ما قبل جیسا مضمون ذکر کیا، مگر اس جملہ کا اضافہ کیا : اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا۔
حدیث نمبر: 32052
٣٢٠٥٢ - حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن عاصم عن (زر) (١) عن عبد الله بن عمرو قال: يقال لصاحب القرآن حين يدخل الجنة: اقرأ وارقه في (الدرجات) (٢)، ورتل كما كنت ترتل في الدنيا، فإن منزلك (من) (٣) الدرجات عند آخر ما تقرأ (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : حامل قرآن سے کہا جائے گا جب وہ جنت میں داخل ہوگا : قرآن پڑھتا جا اور جنت کے درجات میں چڑھتا جا۔ اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا ۔ بیشک تیرادرجہ وہی ہے جہاں تو آخری آیت پر پہنچے۔
حدیث نمبر: 32053
٣٢٠٥٣ - حدثنا غندر (عن) (١) شعبة عن عمرو بن مرة عن مجاهد قال: يقال: اقرأ (وارقه) (٢)، قال: فيرفع (له) (٣) بكل آية درجة، ويزاد بكل آية حسنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : حامل قرآن سے کہا جائے گا : قرآن پڑھتا جا اور جنت کے درجات پر چڑھتا جا، راوی فرماتے ہیں : پس ہر آیت کے بدلے ایک درجہ بلند کیا جائے گا : اور ہر آیت کے ساتھ مزید ایک نیکی بڑھائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 32054
٣٢٠٥٤ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي الضحى قال: كان الضحاك بن قيس يقول: يا أيها الناس علموا أولادكم وأهاليكم القرآن، فإنه من كتب له من ⦗٤٣٣⦘ مسلم يدخله اللَّه الجنة (أتاه) (١) ملكان فاكتنفاه فقالا له: (اقرأ) (٢) وارتق في درج الجنة حتى (ينزلانه) (٣) به حيث انتهى علمه من القرآن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک بن قیس فرمایا کرتے تھے، اے لوگو ! اپنے بچوں اور گھر والوں کو قرآن سکھاؤ۔ پس جس مسلمان کے نامہ اعمال میں اس کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے تو یہ اس کو جنت میں داخل کرائے گا، دو فرشتے اس کے پاس آئیں گے پس اس کی حفاظت کریں گے، وہ دونوں اس سے کہیں گے : قرآن پڑھتا جا اور جنت کے درجوں میں چڑھتا جا۔ یہاں تک کہ وہ دونوں اس کو اتاریں گے اس جگہ جہاں اس کا قرآن کا علم مکمل ہوجائے گا۔