حدیث نمبر: 32031
٣٢٠٣١ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن زرارة بن أوفى عن (سعد) (١) بن هشام عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "الذي يقرأ القرآن ⦗٤٢٤⦘ وهو ماهر به مع السفرة الكرام البررة، والذي يقرأه وهو يشتد عليه له أجران" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص قرآن کو پڑھتا ہے اس حال میں کہ وہ ماہر ہے وہ ان ملائکہ کے ساتھ ہوگا جو میر منشی ہیں اور نیکوکار ہیں اور جو شخص قرآن کو پڑھتا ہو اور اس کو پڑھنے میں دقت اٹھاتا ہو تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔
حدیث نمبر: 32032
٣٢٠٣٢ - حدثنا سفيان بن عيينه عن عمرو عن عطاء: الذي يهون عليه القرآن مع السفرة (الكرام) (١) والذي (يتفلت) (٢) (منه) (٣) ويشق عليه له عند اللَّه أجران.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جس پر قرآن پڑھنا آسان ہو وہ ان ملائکہ کے ساتھ ہوگا جو میر منشی ہیں، اور جو اس کو مشقت سے پڑھتا ہے اور دقت اٹھاتا ہے۔ اس کے لیے اللہ کے پاس دوہرا اجر ہے۔