حدیث نمبر: 31921
٣١٩٢١ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن قال: حدثنا من كان (يقرئنا) (١) من أصحاب رسول اللَّه ﷺ أنهم كانوا (يقترئون) (٢) من رسول اللَّه ﷺ عشر آيات، ولا يأخذون في العشر الأخرى حتى يعلموا ما في هذه من العمل والعلم (قال: فعلمنا) (٣) العمل والعلم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہمیں بیان کیا اس شخص نے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے اور ہمیں قرآن پڑھایا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا : بیشک صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دس آیات سیکھتے تھے : اور اگلی دس آیات اس وقت تک نہیں سیکھتے تھے جب تک کہ انہیں یینس ہوجاتا کہ جو سیکھا ہے وہ عمل اور علم میں بھی ہے۔ آپ نے فرمایا : ہم نے علم اور عمل دونوں سیکھے تھے۔
حدیث نمبر: 31922
٣١٩٢٢ - حدثنا وكيع عن خالد بن دينار عن أبي العالية قال: تعلموا القرآن خمس آيات خمس آيات، فإن رسول اللَّه ﷺ كان يأخذه خمسا خمسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے ارشاد فرمایا : قرآن کو پانچ ، پانچ آیات کر کے سیکھو، اس لیے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی پانچ پانچ آیات سیکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 31923
٣١٩٢٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل قال: كان أبو عبد الرحمن يعلمنا خمسًا خمسًا.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل نے ارشاد فرمایا کہ حضررت ابو عبد الرحمن ہمیں پانچ پانچ آیات سکھاتے تھے۔