حدیث نمبر: 26856
٢٦٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ لعن (١) الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر اور گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر لعنت فرمائی ۔
حدیث نمبر: 26857
٢٦٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن (يزيد) (١) ابن جابر قال: حدثنا القاسم ومكحول عن أبي أمامة أن النبي ﷺ لعن يوم خيبر الواصلة والموصولة والواشمة والموشومة والخامشة وجهها والشاقة جيبها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے۔ کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر، گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر، اپنا چہرہ نوچنے والی اور اپنا گریبان پھاڑنے والی پر لعنت فرمائی۔
حدیث نمبر: 26858
٢٦٨٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن فاطمة عن أسماء قالت: جاءت امرأة إلى النبي ﷺ فقالت: إن ابنتي (عريس) (١) وقد (أصابتها) (٢) الحصبة (فتمرق) (٣) شعرها (أفاصل) (٤) لها فيه؟ فقال لها رسول اللَّه ﷺ: "لعن اللَّه الواصلة والمستوصلة" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ ایک عورت جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے کہا۔ میری بیٹی کی شادی ہوئی ہے۔ اور اس کو خسرہ کی بیماری ہوگئی پس اس کے بال سارے جھڑ گئے ہیں۔ تو کیا میں اس کے لئے اس بیماری میں بال لگوا لوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت سے کہا۔ ” اللہ تعالیٰ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر لعنت فرماتے ہیں۔ “
حدیث نمبر: 26859
٢٦٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (نعيم) (١) عن سفيان عن أبي قيس عن هزيل عن عبد اللَّه قال: لعن رسول اللَّه ﷺ الواشمة و (المستوشمة) (٢)، والواصلة والموصولة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر ، بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 26860
٢٦٨٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن أبي أسامة عن عكرمة عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ لعن الواشمة (والمتوشمة) (١) والواصلة والموصولة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر ، بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 26861
٢٦٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا مجالد عن الشعبي عن (ابن) (١) عبد اللَّه عن علي أن رسول اللَّه ﷺ لعن الواشمة والموشومة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر لعنت فرمائی۔
حدیث نمبر: 26862
٢٦٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن رزين (قال) (١): سمعت فاطمة بنت علي بن أبي طالب تقول: لعن رسول اللَّه ﷺ واصلة الشعر بالشعر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ بنت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالوں کے ساتھ بال جوڑنے والی پر لعنت فرمائی۔
حدیث نمبر: 26863
٢٦٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١)، [عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت الحسن (بن مسلم) (٢) يحدث عن صفية بنت شيبة عن عائشة أن جارية من الأنصار تزوجت وأنها مرضت (فتمرط) (٣) شعرها فأرادوا أن يصلوه فسألوا رسول اللَّه ﷺ عن ذلك فلعن الواصلة والمستوصلة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انصار کی ایک لڑکی کی شادی ہوئی اور وہ بیمار ہوگئی۔ جس سے اس کے بال جھڑ گئے۔ لوگوں نے اس کے بال لگوانا چاہے تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں سوال کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر لعنت فرمائی۔
حدیث نمبر: 26864
٢٦٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر] (١) عن شعبة عن عمرو بن مرة عن ⦗٩٥⦘ سعيد بن المسيب قال: قدم معاوية المدينة فخطبنا وأخرج كبة من شعر فقال: ما كنت أرى أن أحدًا يفعله (٢)، إن رسول اللَّه ﷺ بلغه فسماه الزور (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ مدینہ میں تشریف لائے تو آپ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا اور بالوں کا ایک گچھا نکالا اور فرمایا : میرے خیال کے مطابق یہ کام صرف کسی یہودی نے کیا ہے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی خبر پہنچی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے س کو جھوٹ قرار دیا تھا۔
حدیث نمبر: 26865
٢٦٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عثمان بن غياث عن عكرمة أنه كره (العقصة) (١) التي تجعلها (النساء) (٢) في رؤوسهن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن غیاث، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس جوڑے کو ناپسند کرتے تھے، جو عورتیں، اپنے سروں میں بناتی ہیں۔
حدیث نمبر: 26866
٢٦٨٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا فليح (عن) (١) زيد بن (أسلم) (٢) عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة أن رسول اللَّه ﷺ قال: "لعن اللَّه الواصلة والمستوصلة (والواشمة) (٣) (والمستوشمة) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی، گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ “
حدیث نمبر: 26867
٢٦٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: لا بأس (بالعقصة) (١) توضع وضعًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس جوڑے میں کوئی حرج نہیں ہے جو اوپر رکھا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 26868
٢٦٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي عقيل عن (بُهية) (١) عن عائشة أنها نهت عن (الوصال) (٢) في الشعر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بہیّہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت کرتی ہیں کہ وہ بالوں میں (بال) جوڑنے سے منع کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 26869
٢٦٨٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي (حنيفة) (١) عن الهيثم عن (أم) (٢) ثور عن ابن عباس قال: لا بأس بالوصال إذا كان صوفًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر اون کے ذریعہ جوڑا جائے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔