حدیث نمبر: 26805
٢٦٨٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن هشام بن سعد عن جعفر بن عبد اللَّه بن (جعفر) (١) (أن) (٢) جعفر بن أبي طالب (٣) تختم في يمينه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن عبد اللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ حضرت جعفر بن ابی طالب اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26806
٢٦٨٠٦ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا (معن) (٢) عن المختار بن سعد قال: رأيت محمد بن علي يتختم في يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مختار بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ کو اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26807
٢٦٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن الصلت ابن عبد اللَّه بن نوفل قال: رأيت بن عباس وخاتمه في يمينه ولا (أحسبه) (١) إلا أنه ذكر أن النبي ﷺ كذلك كان يلبسه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صلت بن عبد اللہ بن نوفل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا۔ ان کی انگوٹھی ان کے دائیں ہاتھ میں تھی۔ اور میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بات بھی ذکر کی تھی کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26808
٢٦٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن إبراهيم (١) بن الفضل ⦗٧٦⦘ عن (عبد اللَّه) (٢) بن محمد بن عقيل عن عبد اللَّه بن جعفر أن النبي ﷺ كان يتختم في يمينه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26809
٢٦٨٠٩ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا عفان) (١) قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرني ابن أبي رافع مولى رسول اللَّه ﷺ أن عبد اللَّه بن جعفر كان يتختم في يمينه، (وزعم أن النبي ﷺ كان يتختم في يمينه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد بن سلمہ بیان کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ مجھے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مولی حضرت ابو رافع نے بتایا کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ اور ان کا گمان یہ تھا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔