حدیث نمبر: 26797
٢٦٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: كان الحسن والحسين يتختمان في يسارهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین ۔ یہ دونوں اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26798
٢٦٧٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن سليمان بن بلال عن جعفر عن أبيه (١) أن أبا بكر وعمر وعثمان (تختموا) (٢) في يسارهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت عثمان اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26799
٢٦٧٩٩ - (حدثنا) (١) أبو بكر قال: حدثنا عبدة (عن) (٢) عبيد اللَّه قال: رأيت القاسم وسالمًا يتختمان في يسارهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی ڈالتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26800
٢٦٨٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن إسماعيل قال: رأيت على إبراهيم خاتمًا في يساره.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے ابراہیم کے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26801
٢٦٨٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان يتختم في يساره (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26802
٢٦٨٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش قال: رأيت خاتم إبراهيم في يساره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کی انگوٹھی ان کے بائیں ہاتھ میں دیکھی۔
حدیث نمبر: 26803
٢٦٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الصلت عن ابن سيرين أن النبي ﷺ وأبا بكر وعمر وعثمان كانوا يتختمون في شمائلهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابوبکر ، حضرت عمر اور حضرت عثمان …یہ سب اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26804
٢٦٨٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل (١) الأزرق (قال) (٢): رأيت خاتم عمرو بن حريث في يساره (٣).
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل ازرق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن حریث کی انگوٹھی ان کے بائیں ہاتھ میں دیکھی۔