حدیث نمبر: 26794
٢٦٧٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يجعل فصه مما يلي كفه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ ، ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے نگینہ کو ہتھیلی کی طرف کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26795
٢٦٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أيوب بن موسى عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ كان يجعل فصه مما يلي بطن كفه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نگینہ کو اپنی ہتھیلی کے اندر کی جانب کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26796
٢٦٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن (ابن) (١) أبي (رواد) (٢) قال: كان عكرمة إذا دخل الخلاء جعل فصه مما يلي بطن كفه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی الوراد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عکرمہ جب بیت الخلاء جاتے تو اپنے نگینہ کو اپنی ہتھیلی کے اندر کی جانب کرلیتے۔