حدیث نمبر: 26783
٢٦٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر (١) عن (أبي) (٢) إسحاق قال: رأيت على البراء (خاتمًا) (٣) من ذهب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت براء کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26784
٢٦٧٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن موسى بن ⦗٧١⦘ عبد اللَّه ابن يزيد عن أمه عن حذيفة (قالت: كان) (١) في يده خاتم من ذهب فيه ياقوته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبد اللہ، اپنی والدہ سے ، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی اور اس میں یاقوت تھا۔
حدیث نمبر: 26785
٢٦٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن إسرائيل عن أبي حصين عن مصعب بن سعد عن سعد أنه كان يلبس خاتمًا من ذهب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد، حضرت سعد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سونے کی انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26786
٢٦٧٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن ابن أبي (نجيح) (١) عن محمد بن إسماعيل قال: حدثني من رأى طلحة بن عبيد اللَّه (وسعدًا) (٢)، وذكر ستة أو سبعة (عليهم) (٣) خواتيم الذهب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے بیان کیا جس نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت سعد کو … اسی طرح راوی نے چھ سات افراد کا ذکر کیا …خود دیکھا تھا کہ ان پر سونے کی انگوٹھیاں تھیں۔
حدیث نمبر: 26787
٢٦٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن العوام عن إبراهيم التيمي قال: (٢) كانوا يرخصون للغلام في خاتم الذهب، فإذا كبر ألقاه أو قال: طرحه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ بچہ کے لئے سونے کی انگوٹھی کی اجازت دیتے تھے۔ پھر جب بچہ بڑا ہوجائے تو اس کو اتار دے … یا فرمایا … اس کو پھینک دے ۔
حدیث نمبر: 26788
٢٦٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا الحسن بن صالح عن سماك قال: رأيت (على) (١) جابر بن سمرة خاتمًا من ذهب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ پر سونے کی انگوٹھی دیکھی اور میں نے حضرت عکرمہ پر سونے کی انگوٹھی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26789
٢٦٧٨٩ - ورأيت على عكرمة (خاتم) (١) ذهب.
حدیث نمبر: 26790
٢٦٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن أبي (السفر) (١) قال: رأيت على البراء (خاتم) (٢) من ذهب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو السفر سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت براء پر سونے کی انگوٹھی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26791
٢٦٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن مسعر عن ثابت بن عبيد قال: رأيت على عبد اللَّه بن يزيد (خاتمًا) (١) من ذهب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن عبید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن یزید پر سونے کی انگوٹھی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26792
٢٦٧٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن دكين قال: حدثنا ابن الغسيل قال: حدثنا حمزة بن أبي أسيد والزبير بن المنذر بن أبي أسيد (قالا) (١): نزعنا من يد أبي أسيد خاتم ذهب حين مات وكان بدريًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمزہ بن ابی اسید اور حضرت زبیر بن منذر بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جب حضرت ابو اسید فوت ہوئے تو ہم نے ان کے ہاتھ سے سونے کی انگوٹھی اتاری جبکہ وہ بدری تھے۔
حدیث نمبر: 26793
٢٦٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن أبي القاسم الأزدي قال: سألت أنس بن مالك أتختم بخاتم من ذهب؟ فقال: نعم، وإن شئت من فضة، (لا) (١) يضرك، ولكن لا تطعم في إناء ذهب ولا فضة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو القاسم ازدی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا۔ کیا میں سونے کی انگوٹھی بنا لوں ؟ انہوں نے فرمایا : ہاں۔ اور اگر تم چاہو تو چاندی سے بنا لو۔ تمہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن تم سونے یا چاندی کے برتن میں کھانا نہ کھاؤ۔