کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 26769
٢٦٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن إدريس عن يزيد بن أبي زياد عن أبي (سعيد) (١) عن أبي الكنود قال: أصيب عظيم من عظمائهم يوم (مهران) (٢) فأصيب عليه (خاتم) (٣) (فلبسته) (٤) فرآه عليَّ ابن مسعود فتناوله فوضعه بين ضرسين من أضراسه (فكسره) (٥) ثم (رماه) (٦) إليَّ ثم قال: إن رسول اللَّه ﷺ نهانا عن خاتم الذهب (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الکنود سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یوم مہران کو دشمنوں کے بڑوں میں سے کوئی بڑا مارا گیا ۔ تو میں نے اس پر انگوٹھی دیکھی۔ چناچہ میں نے اس کو پہن لیا۔ پھر اس کو حضرت ابن مسعود نے مجھ پر دیکھا تو اس کو لے لیا اور اس کو اپنی دونوں داڑھوں کے درمیان رکھ کر توڑ دیا پھر اس کو میری طرف پھینک دیا اور فرمایا : جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26769
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26769، ترقيم محمد عوامة 25646)
حدیث نمبر: 26770
٢٦٧٧٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن يزيد عن الحسن بن سهيل عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن خاتم الذهب] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26770
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26770، ترقيم محمد عوامة 25647)
حدیث نمبر: 26771
٢٦٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أشعث بن (أبي) (١) الشعثاء عن معاوية بن سويد عن البراء (٢) قال: نهانا ⦗٦٧⦘ رسول اللَّه ﷺ (٣) عن التختم بالذهب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سونے کی انگوٹھی بنانے سے منع کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26771
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٢٣٥)، ومسلم (٢٠٦٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26771، ترقيم محمد عوامة 25648)
حدیث نمبر: 26772
٢٦٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن يحيى بن عباد (بن) (١) عبد اللَّه بن الزبير (عن) (٢) (أبيه) (٣) عباد بن عبد اللَّه بن الزبير عن عائشة (أم المؤمنين) (٤) (قالت) (٥): أهدى (النجاشي) (٦) إلى رسول اللَّه ﷺ (حلية) (٧) فيها خاتم من ذهب فيه فص حبشي، فأخذه رسول اللَّه ﷺ بعود وإنه (لمعرض) (٨) عنه، أو ببعض أصابعه وإنه (لمعرض) (٩) عنه، ثم دعا (بابنة) (١٠) ابنته أمامة بنت (أبي) (١١) (العاص) (١٢) فقال: "تحلي بهذا يا بنية" (١٣).
مولانا محمد اویس سرور
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ نجاشی نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف زیورات کا ہدیہ بھیجا جس میں سونے کی انگوٹھی تھی جس میں حبشی نگینہ تھا۔ چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگوٹھی کو لکڑی کے ساتھ پکڑا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اعراض کر رہے تھے۔ یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اپنی انگلی سے پکڑا جبکہ آپ اس سے اعراض کر رہے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نواسی امامہ بنت ابی العاص کو بلایا اور فرمایا : ” اے بیٹی ! اس کو پہن لو “ ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26772
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ (صرح ابن إسحاق بالتحديث عند أبي داود)، أخرجه أحمد (٢٤٨٨٠)، وأبو داود (٤٢٣٥)، وابن ماجه (٣٦٤٤)، وابن سعد ٨/ ٤٠، وأبو يعلى (٤٤٧٠)، والبيهقي ٤/ ١٤١، وتمام في فوائده (١٠٤٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26772، ترقيم محمد عوامة 25649)
حدیث نمبر: 26773
٢٦٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن يزيد بن الأصم عن ابن عباس قال: كان في إصبعي خاتم من ذهب، فتناوله (عمر) (١) بن الخطاب فرأيت (أنه) (٢) إنما ينظر إليه، (فأرخيت) (٣) يدي فأخذه فخذف به، فلم أسأله (عنه) (٤) ولم أطلبه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری انگلی میں سونے کی انگوٹھی تھی۔ پس وہ حضرت عمربن خطاب نے لے لی۔ چناچہ میں نے دیکھا کہ وہ اسی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ تو میں نے اپنا ہاتھ لٹکا دیا اور انہوں نے وہ پکڑ لی پھر انہوں نے اس کو پھینک دیا ۔ پس میں نے ان سے اس ک ے بارے میں سوال بھی نہ کیا اور اسے تلاش بھی نہیں کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26773
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ الأجلح صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26773، ترقيم محمد عوامة 25650)
حدیث نمبر: 26774
٢٦٧٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن أبيه قال: كان رسول اللَّه ﷺ (يتختم) (١) بخاتم من ذهب، فخرج (على) (٢) الناس فطفقوا ينظرون إليه، فوضع يده اليمنى على خنصره ثم رجع (إلى) (٣) البيت فرمى به (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہنی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے پاس باہر آئے تو لوگوں نے اس انگوٹھی کو دیکھنا شروع کردیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ اپنی خنصر انگلی پر رکھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر کی طرف واپس چلے گئے اور اس کو پھینک دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26774
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ أبو جعفر تابعي، أخرجه ابن سعد (١/ ٤٧١)، والبيهقي (٤/ ١٤٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26774، ترقيم محمد عوامة 25651)
حدیث نمبر: 26775
٢٦٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عمر بن [سعيد ابن (أبي) (١) حسين] (٢) قال: اخبرتني أمي عن أبي قال: دخلت على أم سلمة، وأنا غلام وعلي خاتم من ذهب فقالت: يا جارية ناولينيه، فناولتها إياه فقالت: اذهبي به إلى أهله واصنعي (له) (٣) خاتمًا من ورق، فقلت: لا حاجة ⦗٦٩⦘ (لأهلي) (٤) فيه، قالت: فتصدقي به واصنعي له خاتمًا من ورق (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن سعید کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے میرے والد کے حوالہ سے بیان کیا ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کے ہاں گیا۔ تب میں چھوٹا بچہ تھا اور میں نے سونے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا : اے لونڈی ! یہ انگوٹھی مجھے دینا۔ چناچہ ا س نے وہ انگوٹھی انہیں دی۔ انہوں نے فرمایا : یہ اس کے گھر والوں کے پاس لے جاؤ اور اس کے لئے چاندی کی انگوٹھی بناؤ۔ میں نے کہا۔ میرے گھر والوں کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے فرمایا : چلو تو اس کو صدقہ کردو اور اس کے لیے چاندی کی انگوٹھی بناؤ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26775
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26775، ترقيم محمد عوامة 25652)
حدیث نمبر: 26776
٢٦٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: رأى عبد اللَّه في يد خباب (خاتمًا) (١) من ذهب فقال: أما آن لهذا أن يطرح بعد؟ فقال: بلى، لا تراه عليَّ بعدها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے حضرت خباب کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو فرمایا ۔ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ اس کو پھینک دیا جائے ۔ حضرت خباب نے فرمایا : کیوں نہیں۔ اس کو تم اب کے بعد مجھ پر نہیں دیکھو گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26776
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26776، ترقيم محمد عوامة 25653)
حدیث نمبر: 26777
٢٦٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن أسامة عن مكحول عن (عوف) (٢) بن مالك قال: أتيت عمر وفي يدي خاتم من ذهب، فضرب يدي بعصا كانت معه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوف بن مالک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس آیا اور میرے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی۔ تو حضرت عمر کے پاس جو لاٹھی تھی انہوں نے وہ میرے ہاتھ پر ماری ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26777
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26777، ترقيم محمد عوامة 25654)
حدیث نمبر: 26778
٢٦٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن عبد الملك (قال: رأى) (١) سعيد ابن جبير على شاب من الأنصار خاتما من ذهب (فقال) (٢): أما لك أخت؟ قال: بلى، قال: فأعطه إياها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے انصار کے ایک نوجوان پر سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کو کہا۔ تمہاری کوئی بہن نہیں ہے ؟ اس نے کہا۔ کیوں نہیں۔ آپ نے فرمایا : پھر تم یہ اس کو دے دو ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26778
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26778، ترقيم محمد عوامة 25655)
حدیث نمبر: 26779
٢٦٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم أنه كره خاتم الذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ، حضر ت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26779
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26779، ترقيم محمد عوامة 25656)
حدیث نمبر: 26780
٢٦٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن عقبة بن وساج قال: سألت ابن عمر عن الذهب (فقال) (١): كنا نكرهه للرجال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن وساج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سونے کے بارے میں سوال کیا ؟ انہوں نے فرمایا : ہم اس کو مردوں کے لئے ، ناپسند کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26780
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26780، ترقيم محمد عوامة 25657)
حدیث نمبر: 26781
٢٦٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك (بن) (١) أنس أنه كره خاتم الذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26781
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26781، ترقيم محمد عوامة 25658)
حدیث نمبر: 26782
٢٦٧٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين قال: رأى عمر في يد رجل خاتمًا من ذهب فنهاه عنه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کو اس سے منع فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26782
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26782، ترقيم محمد عوامة 25659)