حدیث نمبر: 26767
٢٦٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن طارق عن حكيم بن جابر أن عمر رأى على رجل خاتم حديد فكرهه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن جابر سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے ایک آدمی پر لوہے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کو ناپسند کیا۔
حدیث نمبر: 26768
٢٦٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن حكيم بن الديلم قال: سمعت الضحاك قال: سئل عطاء عن خاتم (من فضة) (١) (فصه) (٢) حديد فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن دیلم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک کو کہتے سُنا۔ حضرت عطاء سے ایسی چاندی کی انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا نگینہ لوہے کا ہو ؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔