حدیث نمبر: 26762
٢٦٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم قال: أخبرني من رأى على عبد اللَّه خاتمًا من حديد (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے بتایا جس نے خود حضرت عبد اللہ پر لوہے کی انگوٹھی دیکھی تھی۔
حدیث نمبر: 26763
٢٦٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش قال: رأيت على إبراهيم (خاتم) (١) (٢) حديد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر لوہے کی انگوٹھی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26764
٢٦٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد قال: حدثنا محمد بن راشد قال: (أخبرنا) (١) مكحول قال: كان خاتم رسول اللَّه ﷺ حديدًا (ملوي) (٢) عليه فضة (٣) (باد) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی لوہے کی تھی جس پر چاندی چڑھی ہوئی تھی۔
حدیث نمبر: 26765
٢٦٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد عن هشام قال: سئل محمد عن خاتم الحديد فقال: لا بأس إلا أن يكره (ريحه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ محمد سے لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : کوئی حرج نیں م۔ مگر اس کی بو کو ناپسند کیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 26766
٢٦٧٦٦ - [حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا شريك عن منصور قال) (١): رأيت على إبراهيم خاتمًا من حديد (قال) (٢): فقلت له، (فقال) (٣): كان خاتم عبد اللَّه من حديد] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر لوہے کی انگوٹھی دیکھی۔ کہتے ہیں : میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا : حضرت عبد اللہ کی انگوٹھی بھی لوہے کی تھی۔