حدیث نمبر: 26758
٢٦٧٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أيوب بن موسى عن نافع عن ابن عمر قال: اتخذ النبي ﷺ خاتمًا من ورق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔
حدیث نمبر: 26759
٢٦٧٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) ابن مهدي عن سفيان عن حبيب عن طاوس قال: كان (لرسول) (٢) اللَّه ﷺ (خاتم) (٣) (من) (٤) فضة في يده، فقال النبي ﷺ: "لكم نظرة، ولهذا نظرة، لقد عنّاني هذا اليوم فنزعه، فأعطاه رجلًا" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چاندی کی انگوٹھی تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تمہاری بھی نظر ہے اور اس میں بھی عیب و نقصان ہے۔ تحقیق اس نے مجھے آج دشواری میں ڈال دیا ہے۔ “ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اتار دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ ایک آدمی کو دے دی۔
حدیث نمبر: 26760
٢٦٧٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عثمان بن) (١) عمر عن يونس عن الزهري عن أنس قال: كان (في) (٢) خاتم رسول اللَّه ﷺ فضة وكان فصه حبشيًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی میں چاندی تھی۔ اور اس کا نگینہ حبشی تھا۔
حدیث نمبر: 26761
٢٦٧٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير (عن عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: اتخذ رسول اللَّه ﷺ خاتمًا من ورق فكان في يده، ثم (كان) (٢) في يد أبي ⦗٦٤⦘ بكر من بعده، ثم (كان) (٣) في يد عمر، ثم كان في يد عثمان حتى وقع منه في بئر (أريس) (٤)، وكان نقشه محمد رسول اللَّه (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی۔ پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں رہی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر کے ہاتھ میں تھی پھر حضرت عمر کے ہاتھ میں رہی۔ پھر حضرت عثمان کے ہاتھ میں رہی ۔ یہاں تک کہ یہ آپ سے بئیر اریس میں گرگئی۔ اور اس کا نقش ” محمد رسول اللّٰہ “ تھا۔