حدیث نمبر: 26728
٢٦٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أيوب بن موسى عن نافع عن ابن عمر قال: اتخذ النبي ﷺ خاتمًا من ورق ثم نقش عليه: محمد رسول اللَّه، ثم قال: "لا ينقش أحد على (١) خاتمي هذا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس پر نقش کیا ” محمد رسول اللہ “ پھر فرمایا : ” کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش پر نقش نہ بنائے۔ “
حدیث نمبر: 26729
٢٦٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن (عبد العزيز بن صهيب) (١) (عن) (٢) أنس قال: اصطنع رسول اللَّه ﷺ خاتما (فقال) (٣): "إنا قد (اصطنعنا) (٤) خاتمًا ونقشنا فيه نقشًا فلا ينقش عليه أحد" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں ہم ایک نقش بھی نقش کروایا ہے پس کوئی اس جیسا نقش نہ کروائے۔ “
حدیث نمبر: 26730
٢٦٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن موسى بن عبد اللَّه بن (يزيد) (١) عن أمه عن حذيفة، (قالت) (٢): كان في خاتمه (كركيان) (٣) متقابلان بينهما مكتوب: الحمد للَّه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبد اللہ، اپنی والدہ سے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی میں آمنے سامنے دو سارس بنی ہوئی تھیں۔ ان کے درمیان الحمد للّٰہ لکھا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 26731
٢٦٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن أشعث عن محمد والحسن قالا: كان نقش خاتم النبي ﷺ: محمد رسول اللَّه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد اور حسن دونوں سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش ” محمد رسول اللّٰہ “ تھا۔
حدیث نمبر: 26732
٢٦٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ (عن) (١) أشعث (عن) (٢) محمد قال: كان نقش خاتم أنس (أسد) (٣) رابض حوله (فرائس) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس کی انگوٹھی کا نقش یوں تھا۔ شیر حملہ کر رہا تھا اور اس کے ارد گرد چیر پھاڑ کیے ہوئے شکار تھے۔
حدیث نمبر: 26733
٢٦٧٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن أشعث عن محمد أنه كان نقش خاتم الأشعري أسد بين رجلين (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے کہ حضرت اشعری کی انگوٹھی کا نقش یہ تھا۔ دو آدمیوں کے درمیان ایک شیر تھا۔
حدیث نمبر: 26734
٢٦٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا إبراهيم (ابن) (١) عطاء عن أبيه قال: كان خاتم عمران بن حصين نقشه تمثال رجل متقلد سيفًا، قال إبراهيم: فرأيته أنا في خاتم عندنا في طين، فقال أبي: هذا خاتم عمران بن حصين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن عطاء ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین کی انگوٹھی کا نقش ایک تلوار لٹکایا ہوا شخص تھا۔ حضرت ابراہیم کہتے ہیں ۔ پس میں نے یہ نقش اپنے ہاں موجود مٹی میں ایک انگوٹھی پر دیکھا۔ میرے والد نے کہا ۔ یہ حضرت عمران بن حصین کی انگوٹھی ہے۔
حدیث نمبر: 26735
٢٦٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن أبيه قال: [كان في خاتم أبي عبيدة بن الجراح: الحمد للَّه (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معتمر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی انگوٹھی میں نقش تھا۔ الخمس لِلّٰہ۔ خُمس اللہ کا ہے۔
حدیث نمبر: 26736
٢٦٧٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن مجاهد قال] (١) (كان) (٢) خاتم عبد اللَّه (بن عمر) (٣): عبد اللَّه بن عمر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی انگوٹھی میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (لکھا ہوا) تھا۔
حدیث نمبر: 26737
٢٦٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن إبراهيم قال: كان (١) نقش خاتم رسول اللَّه ﷺ رسول اللَّه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی انگوٹھی میں الحمد لِلّٰہ تھا۔
حدیث نمبر: 26738
٢٦٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير (١) عن إبراهيم بن محمد (بن) (٢) المنتشر عن أبيه قال: كان نقش خاتم مسروق بسم اللَّه الرحمن الرحيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسروق کی انگوٹھی کا نقش بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم تھا۔
حدیث نمبر: 26739
٢٦٧٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور قال: كان نقش خاتم إبراهيم: (باللَّه) (١) وله ذباب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ابراہیم کی انگوٹھی کا نقش یہ تھا۔ یا اللّٰہ اور اس انگوٹھی کا نگینہ بھی تھا۔
حدیث نمبر: 26740
٢٦٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه قال: كان في خاتم أبي العزة: للَّه جميعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ میرے والد کی انگوٹھی میں نقش تھا۔ العزۃ لِلّٰہ جمیعا۔ (ساری عزت اللہ کے لئے ہے۔ )
حدیث نمبر: 26741
٢٦٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن أشعث عن محمد قال: كان نقش خاتم (عبيد اللَّه) (١) بن زياد تدرجة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ بن زیادہ کی انگوٹھی کا نقش تدرجۃ تھا۔
حدیث نمبر: 26742
٢٦٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: كان نقش خاتم محمد كنيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ محمد کی انگوٹھی کا نقش ان کی کنیت تھا۔
حدیث نمبر: 26743
٢٦٧٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن الحسن قال: كان نقش خاتمه خطوطًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون ، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ آپ کی انگوٹھی کے نقش میں خطوط تھیں۔ حضرت ابن ابی عدی کہتے ہیں۔ میں نے ان کو اپنے ہاں مکتوب پایا۔
حدیث نمبر: 26744
٢٦٧٤٤ - قال ابن (أبي) (١) عدي: وجدته مكتوبا عندي.
حدیث نمبر: 26745
٢٦٧٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن (حنظلة) (٢) قال: رأيت على القاسم وسالم خاتمين: في خاتم القاسم: اسمه، وفي خاتم سالم: اسمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم پر دو انگوٹھیاں دیکھیں۔ حضرت قاسم کی انگوٹھی میں ان کا نام تھا اور حضرت سالم کی انگوٹھی میں ان کا نا م تھا۔
حدیث نمبر: 26746
٢٦٧٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن محمد أنه لم يكن يرى بأسا أن يكتب الرجل في خاتمه: حسبي اللَّه ونحو هذا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام ، محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ آدمی اپنی انگوٹھی میں حسبی اللّٰہ وغیرہ لکھے۔
حدیث نمبر: 26747
٢٦٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا أبو عوانة عن قتادة عن أنس أن عمر قال: (لا تنقشوا ولا تكتبوا) (١) في خواتمكم بالعربية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے۔ کہ حضرت عمر نے فرمایا : تم اپنی انگشتریوں میں عربی میں نہ لکھو اور نہ نقش کرو۔
حدیث نمبر: 26748
٢٦٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن أبي جعفر قال: كان في خاتم علي: اللَّه الملك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی میں تھا اللّٰہ الملک۔ اللہ بادشاہ۔
حدیث نمبر: 26749
٢٦٧٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان خاتم النبي ﷺ من فضة فيه: محمد رسول اللَّه (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی۔ اس میں تھا۔ محمد رسول اللّٰہ۔