حدیث نمبر: 26619
٢٦٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن الزهري سمع أبا سلمة وسليمان بن يسار يخبران عن أبي (هريرة) (١) يبلغ به النبي ﷺ قال: "اليهود والنصارى لا يصبغون فخالفوهم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ ، اس حدیث کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچاتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” یہود و نصاریٰ ، رنگتے نہں ر ہیں پس تم ان کی مخالفت کرو۔ “
حدیث نمبر: 26620
٢٦٦٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية (عن ليث) (١) عن أبي الزبير عن جابر قال: جيء بأبي قحافة يوم الفتح إلى النبي ﷺ وكأن رأسه ثغامة فقال: "اذهبوا ⦗٣٣⦘ به إلى بعض نسائه (فليغيروه) (٢) وجنبوه السواد" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا ۔ اور ان کا سر گویا کہ ثغامہ بوٹی کی طرح خوب سفید تھا۔ تو آپ نے فرمایا : ” تم ان کو ان کی عورتوں میں سے کسی کے پاس لے جاؤ۔ پس وہ اس کو بدل دیں، اور ان کو سیاہ رنگ سے بچاؤ۔ “
حدیث نمبر: 26621
٢٦٦٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن الأجلح عن عبد اللَّه بن بريدة عن أبي الأسود الدؤلي عن أبي ذر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن أحسن ما غيرتم به الشيب: الحناء والكتم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم سفیدی کو جن چیزوں سے بدلتے ہو ۔ ان میں سے بہترین چیز، مہندی اور کتم بوٹی ہے۔ “
حدیث نمبر: 26622
٢٦٦٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا محمد بن طلحة عن حميد بن وهب عن (طاوس أو ابن طاوس) (١) عن ابن عباس قال: مر على النبي ﷺ رجل قد خضب بالحناء فقال: "ما أحسن هذا"، ثم مر عليه آخر قد خضب بالحناء والكتم فقال: "هذا أحسن من هذا"، قال: ثم مر عليه آخر (قد) (٢) خضب بصفرة (قال) (٣): "هذا أحسن من هذا كله" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس … یا ابن طاؤس …حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک آدمی گزرا جس نے مہندی کا خضاب کیا ہو اتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کس قدر اچھا ہے ۔ “ پھر ایک دوسرا آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا جس نے مہندی اور کتم کا خضاب کیا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” یہ اس سے بہتر ہے۔ “ راوی کہتے ہیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک اور شخص گزرا جس نے زرد رنگ سے خضاب کیا ہوا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” یہ اس سارے سے بہتر ہے۔ “…حضرت طاؤس زرد رنگ کا خضاب کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26623
٢٦٦٢٣ - (قال) (١): وكان طاوس يصفر.
حدیث نمبر: 26624
٢٦٦٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن ثابت بن عبيد عن أبي جعفر (الأنصاري) (١) قال: رأيت أبا بكر (لكأن) (٢) رأسه ولحيته كأنهما جمر الغضى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر انصاری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو دیکھا کہ گویا ان کا سر اور ان کی داڑھی جھاؤ کے (درخت کے) انگارہ کی طرح تھیں۔
حدیث نمبر: 26625
٢٦٦٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأشعث عن الحسن قال: قال النبي ﷺ: "أفضل ما غيرتم به الشيب الحناء والكتم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے۔ کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” افضل چیز جس کے ذریعہ تم سفیدی کو بدلو۔ وہ مہندی اور کتم ہے۔ “
حدیث نمبر: 26626
٢٦٦٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: رأيت (١) ابن الحنفية (وإن) (٢) رأسه ولحيته قانيتان، قد خضبهما بالحناء والكتم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو دیکھا اور آپ کا سر اور آپ کی داڑھی سرخ تھے۔ آپ نے ان دونوں کو مہندی اور کتم سے خضاب کیا تھا۔
حدیث نمبر: 26627
٢٦٦٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت عبد اللَّه بن أبي أوفى له ظفران مصبوغان بالحناء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی کو دیکھا۔ ان کی دو مینڈھیاں تھیں اور مہندی سے خضاب کی ہوئی تھیں۔
حدیث نمبر: 26628
٢٦٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل قال: رأيت أنسًا يخضب بالحناء (١).
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو مہندی سے خضاب کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26629
٢٦٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد قال: قلت لأبي جعفر هل خضب النبي ﷺ قال: قد مس شيئًا من الحناء والكتم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے کہا۔ کیا جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خضاب کیا تھا ؟ ابو جعفر نے کہا۔ یقینا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہندی اور کتم میں سے کچھ لگایا تھا۔
حدیث نمبر: 26630
٢٦٦٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا سلام بن أبي مطيع عن عثمان بن موهب قال: دخلت على أم سلمة فأخرجت إلي شعرًا من شعر رسول اللَّه ﷺ مخضوبًا بالحناء والكتم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان ابن موھب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حنا اور کتم سے خضاب شدہ بالوں میں سے ایک بال نکال کر دکھایا۔
حدیث نمبر: 26631
٢٦٦٣١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن نابل قال: رأيت طاووسًا يخضب بالحناء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن نابل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو دیکھا انہوں نے مہندی سے خضاب کیا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 26632
٢٦٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (فضيل) (١) عن حصين عن مغيرة بن (شبل) (٢) عن قيس بن أبي حازم قال: كان أبو بكر يخرج إلينا، وكأن لحيته ضرام عرفج من الحناء والكتم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر ہمارے پاس آتے تھے درآنحالیکہ ان کی داڑھی عرفج (ایک پودا جو نرم زمین میں اگتا ہے) کے شعلہ کی طرح ہوتی تھی۔ مہندی اور کتم لگانے کی وجہ سے۔
حدیث نمبر: 26633
٢٦٦٣٣ - (حدثنا) (١) أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سليمان (المقعد) (٢) عن عامر قال: إنما خضب (علي) (٣) مرة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ صرف خضاب لگایا تھا۔
حدیث نمبر: 26634
٢٦٦٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا إسماعيل قال: رأيت أنس بن مالك وعبد اللَّه (بن) (١) أبي أوفى وخضابهما أحمر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل بیان کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی کو دیکھا ان کا خضاب سرخ تھا۔
حدیث نمبر: 26635
٢٦٦٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن العيزار بن حريث قال: كان (الحسين) (١) بن علي يخضب بالحناء والكتم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیزار بن حریث سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ ، مہندی اور کتم کا خضاب کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26636
٢٦٦٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا عثمان بن (حكيم) (١) قال: رأيت عند (آل) (٢) أبي عبيدة بن عبد اللَّه بن (زمعة) (٣) شعرات من شعر رسول اللَّه ﷺ (مصبوغًا) (٤) بالحناء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حکیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عبیدہ بن عبد اللہ بن زمعہ کے گھر والوں کے پاس جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مہندی سے خضاب کیے ہوئے چند بالوں کی زیارت کی۔
حدیث نمبر: 26637
٢٦٦٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا يحيى بن (سعيد) (١) عن محمد بن إبراهيم عن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف أن عبد الرحمن ابن الأسود بن عبد (يغوث) (٢)، وكان جليسًا لهم، وكان أبيض الرأس واللحية، فغدا عليهم ذات يوم وقد (حمرهما) (٣) فقال له القوم: هذا أحسن، ⦗٣٧⦘ فقال: إن أمي عائشة أرسلت إلي البارحة جاريتها فأقسمت علي لأصبغن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن اسود بن عبد یغوث …یہ ان کا ہم مجلس تھا…سفید سر اور سفید داڑھی والے تھے۔ پس وہ ایک دن ان کے پاس آئے اور انہوں نے داڑھی کو سرخ کیا ہوا تھا۔ اس پر لوگوں نے ان سے کہا۔ یہ اچھا ہے۔ تو انہوں نے کہا۔ میری والدہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آج رات میرے پاس اپنی لونڈی کو بھیجا اور انہوں نے مجھے قسم دے کر کہا کہ میں ضرور بالضرور خضاب کروں۔ اور مجھے یہ بات بھی بتائی کہ حضرت ابوبکر بھی خضاب کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26638
٢٦٦٣٨ - وأخبرتني أن أبا بكر كان يصبغ (١).
حدیث نمبر: 26639
٢٦٦٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا حسن عن سماك عن عكرمة قال: رأيت ثمود (فرأيتهم) (١) مخضبة لحاهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ثمود کو دیکھا ۔ پس میں نے دیکھا ان کی داڑھیاں خضاب شدہ تھیں۔