حدیث نمبر: 26606
٢٦٦٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت شريحًا يعتم بكور واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح کو ایک بل کے ساتھ عمامہ باندھتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26607
٢٦٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا جرير بن حازم عن يعلى بن حكيم عن سليمان بن أبي عبد اللَّه قال: أدركت المهاجرين الأولين يعتمون بعمائم كرابيس: سود وبيض وحمر وخضر وصفر، يضع ⦗٣٠⦘ (أحدهم) (١) العمامة على رأسه ويضع القلنسوة فوقها، ثم يدير العمامة هكذا -يعني على كوره- لا يخرجها من تحت ذقنه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن ابی عبد اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے مہاجرین اولین سفید ، سیاہ ، سرخ، سبز اور زرد رنگ کے سوتی عمامے باندھتے پایا ہے۔ ان میں سے کوئی اپنے سر پر عمامہ رکھتا۔ پھر اس کے اوپر ٹوپی رکھتا پھر عمامہ کو یوں … یعنی اس کے بل پر …گھماتا ۔ ا س کو اپنی ٹھوڑی کے نیچے سے نہیں نکالتا تھا۔
حدیث نمبر: 26608
٢٦٦٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن الأعمش عن ثابت بن (عبيد) (١) قال: رأيت زيد بن ثابت وعليه إزار ورداء وعمامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن عبید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ثابت کو دیکھا۔ ان پر ازار، چادر اور عمامہ تھا۔
حدیث نمبر: 26609
٢٦٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن معمر عن ابن طاوس عن أسامة (١) كان يكره أن يعتم (إلا) (٢) (أن) (٣) يجعل تحت لحيته وحلقه من العمامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس ، حضرت اسامہ بن زید کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے ۔ کہ عمامہ کا کچھ حصہ اپنی ڈاڑھی اور ٹھوڑی کے نیچے کیے بغیر عمامہ کو باندھا جائے۔