حدیث نمبر: 26555
٢٦٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام عن ابن سيرين أن نعل النبي ﷺ (كان) (١) لها قباللان، ونعل أبي بكر وعمر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے کے دو تسمے تھے۔ اور حضرت ابوبکر ، حضرت عمر کے جوتے بھی ایسے تھے ۔
حدیث نمبر: 26556
٢٦٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن همام عن قتادة عن أنس قال: كان لنعل رسول اللَّه ﷺ قبالان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جُوتے کے دو تسمے تھے۔
حدیث نمبر: 26557
٢٦٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق قال: رأيت نعل ابن عمر لها قبالان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے جوتے کو دیکھا اس کے دو تسمے تھے۔
حدیث نمبر: 26558
٢٦٥٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك (عن جابر) (١) عن أبي جعفر قال: كان حذو رسول اللَّه ﷺ مخصرتين (معقبتين) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جُوتے درمیان سے تنگ اور بڑی ایڑی والے تھے۔
حدیث نمبر: 26559
٢٦٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن عبد اللَّه بن الحارث قال: كان نعل رسول اللَّه ﷺ لها (شراكان) (١) قبالان (مثنى) (٢) شراكهما (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے کے دو تسمے تھے۔
حدیث نمبر: 26560
٢٦٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا [(يحيى) (١) بن آدم] (٢) قال: حدثنا ⦗١٩⦘ (حسين) (٣) عن يزيد بن أبي زياد قال: رأيت نعل النبي ﷺ (في المدينة) (٤) (مخصرة) (٥) (ملسنة) (٦) (له) (٧) عقب خارج (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے مبارک مدینہ میں دیکھے وہ درمیان میں سے تنگ ، زبان کی طرح باریک اور پیچھے سے باہر نکلے ہوئے تھے۔