کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات ٹوٹا جوتا درست کرنے تک ایک جوتے میں چلنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26545
٢٦٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن يزيد بن أبي زياد عن رجل من مرينة قال: رأيت عليا يمشي في نعل واحدة بالدائن كان يصلح شسعه (١).
مولانا محمد اویس سرور
قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مقام مدائن میں اکیلے جوتے میں چلتے دیکھا۔ اور وہ اپنا تسمہ ٹھیک کر رہے تھے۔
حدیث نمبر: 26546
٢٦٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يرى بأسًا أن يمشي في نعل واحدة إذا انقطع شسعه ما بينه وبين أن يصلح شسعه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ جب تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اکیلے جُوتے میں چلنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اتنی دیر جتنی دیر میں اپنے تسمہ کو درست کرے۔
حدیث نمبر: 26547
٢٦٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشة كانت تمشي في خف (واحد) (١) (وتقول) (٢): (لأخيفن) (٣) أبا هريرة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن قاسم ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایک موزے میں چلا کرتی تھیں اور کہتی تھیں۔ میں ضرور بالضرور ابوہریرہ کو غصہ دلاؤں گی۔
حدیث نمبر: 26548
٢٦٥٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن زيد بن محمد أنه رأى سالم بن عبد اللَّه يمشي في نعل واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ، حضرت زید بن محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو ایک جوتے میں چلتے ہوئے دیکھا۔