حدیث نمبر: 26534
٢٦٥٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن محمد بن زياد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا انتعل أحدكم فليبدأ باليمنى، [وإذا خلع فليبدأ باليسرى" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی شخص جُوتے پہنے تو اس کو دائیں (پاؤں) سے ابتدا کرنی چاہیئے اور جب (جوتا) اتارے تو اس کو بائیں (پاؤں) سے ابتدا کرنی چاہیے۔ “
حدیث نمبر: 26535
٢٦٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا انتعل بدأ باليمنى] (١)، وإذا خلع بدأ باليسرى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ جب جُوتا پہنتے تو دائیں سے شروع کرتے اور جب اتارتے تو بائیں سے شروع کرتے۔
حدیث نمبر: 26536
٢٦٥٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد أنه كان يستحب إذا لبس أن يبدأ باليمنى، وإذا خلع (أن يبدأ) (١) باليسرى.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب، محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات اچھا سمجھتے تھے۔ کہ جب (جوتا) پہنے تو دائیں (پاؤں) سے شروع کرے اور جب (جوتا) اتارے تو بائیں (پاؤں) سے شروع کرے۔
حدیث نمبر: 26537
٢٦٥٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن أبي صالح) (١) عن أبي هريرة قال: إذا لبست فابدأ باليمنى، وإذا خلعت فابدأ باليسرى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تم (جوتا) پہنو تو تم دائیں (پاؤں) سے شروع کرو۔ اور جب تم (جُوتا) اُتارو تو بائیں (پاؤں) سے شروع کرو۔
حدیث نمبر: 26538
٢٦٥٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد الملك عن (ابن) (١) عم لعبيد ابن عمير، قال: كان عبيد بن عمير يبدأ فيخلع اليسرى، ثم يخلع اليمنى فيجعلها على اليسرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدبن عمیر کے چچا زاد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبید ابن عمیر (جوتا اتارنا) شروع کرتے تو آپ بایاں (پاؤں) نکالتے پھر آپ دایاں (پاؤں) نکالتے اور اس کو بائیں پر رکھتے۔