حدیث نمبر: 26405
٢٦٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن أيوب عن محمد عن (دقره) (١) عن عائشة قالت: إنا لا نلبس الثياب التي (فيها) (٢) الصليب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ ہم ایسے کپڑے نہیں پہنتے جن میں صلیب بنی ہوئی ہو۔
حدیث نمبر: 26406
٢٦٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن أبي الجحاف قال: سألت أبا جعفر عن تابوت لي فيه تماثيل فقال: حدثني من رأى عمر يحرق ثوبًا فيه صليب ينزع الصليب منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الجحاف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے اپنے ایک تابوت کے بارے میں سوال کیا جس میں تصویریں تھیں ؟ تو انہوں نے فرمایا : مجھے اس آدمی نے یہ بات بتائی جس نے خود حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے ایسے کپڑے کو جلا دیا جس میں صلیب بنی ہوئی تھی۔ آپ اس سے صلیب کو نکال رہے تھے۔
حدیث نمبر: 26407
٢٦٤٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن أبي عدي عن ابن عون ⦗٥١٩⦘ عن محمد أن النبي ﷺ رأى على بعض أزواجه سترًا فيه صليب، فأمر به (فقضب) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات میں سے کسی پر ایک پردہ دیکھا جس میں صلیب بنی ہوئی تھی، چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا اور اس کو کاٹ دیا گیا۔