حدیث نمبر: 26332
٢٦٣٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن إبراهيم (عن) (١) (خالد) (٢) بن معدان عن (جبير بن نفير) (٣) الحضرمي عن عبد اللَّه بن عمرو قال: رآني النبي ﷺ وعليَّ ثوب معصفر فقال: "ألقها، فإنها ثياب الكفار" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اس حالت میں دیکھا کہ مجھ پر معصفر (زرد رنگا ہوا کپڑا) کپڑا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تم اس کو اتار دو اس لیئے کہ یہ کفار کا کپڑا ہے۔ “
حدیث نمبر: 26333
٢٦٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن عبد اللَّه بن حنين قال: سمعت عليًا يقول: نهاني رسول اللَّه ﷺ ولا أقول: نهاكم- عن لبس المعصفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حنین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کہتے سُنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے منع فرمایا تھا لیکن میں تمہیں منع نہیں کرتا۔ معصفر کے پہننے سے۔
حدیث نمبر: 26334
٢٦٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن أبي بكر بن حفص عن (ابن) (١) حنين عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: " (لا تلبسوا) (٢) ثوبًا أحمرَ (متوردًا) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” اور تم گلاب کی طرح کا سُرخ رنگ کپڑا نہ پہنو۔ “
حدیث نمبر: 26335
٢٦٣٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد (عن) (١) عمرو (بن) (٢) شعيب عن أبيه عن جده قال: أقبلنا مع رسول اللَّه صلى اللَّه عليه (٣) وسلم من (ثنية) (٤) (أذاخر) (٥) فالتفت إليَّ وعليَّ (ريطة) (٦) (مضرجة) (٧) بالعصفر فقال: "ما هذه؟ "، فعرفت ما كره، فأتيت أهلي وهم يسجرون تنورهم، فقذفتها فيه، ثم آتيته من الغد فقال: "يا عبد اللَّه ما فعلت الريطة؟ " فأخبرته فقال: "ألا كسوتها بعض أهلك، فإنه لا بأس بذلك للنساء" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہم لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ اذاخر کی گھاٹی سے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف دیکھا۔ اور (اس وقت) مُجھ پر ایک گلاب کے رنگ سے کچھ تیز عصفر کی رنگی ہوئی چادر تھی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کیا ہے ؟ “ اس سے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناپسندیدگی کو پہچانا، تو میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا۔ وہ لوگ (اس وقت) تندور کو گرما رہے تھے۔ پس میں نے وہ چادر تندور میں پھینک دی۔ پھر میں دوسرے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ” اے عبد اللہ ! چادر کا کیا ہوا ؟ “ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ بات بتائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تم نے وہ چادر اپنے گھر والوں میں سے کسی کو کیوں نہیں پہنا دی۔ کیونکہ عورتوں کے لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ “
حدیث نمبر: 26336
٢٦٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي (عن) (١) يزيد بن أبي زياد عن الحسن ابن سهيل عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن (٢) (المفدم) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسّیّۃ (مصر کے علاقہ میں بنائے جانے والے کپڑے جن پر ترنج کی شکلیں ہوتی ہیں) اور مُفَدّم سے منع کیا۔ راوی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حسن (استاد) سے کہا مفدّم کیا ہوتا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا خوب تیز عصفر کا رنگ کیا ہوا۔
حدیث نمبر: 26337
٢٦٣٣٧ - قال يريد: قلت للحسن: ما المقدم؟ قال: المشبع (بالعصفر) (١).
حدیث نمبر: 26338
٢٦٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن تميم الخزاعي قال: حدثتنا عجوز لنا قالت: كانت أرى عمر إذا رأى على رجل ثوبًا معصفرًا (ضربه) (١) وقال: ذروا هذه (البراقات) (٢) للنساء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم خزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ہماری ایک بڑھیا نے یہ بات بیان کی۔ کہتی ہیں کہ میں حضرت عمر کو دیکھا کرتی تھی کہ وہ جب کسی مرد کو عصفر کپڑا پہنے ہوئے دیکھتے تو اس کو مارتے اور فرماتے یہ چمک دمک والی چیزیں عورتوں کے لیئے چھوڑ دو ۔
حدیث نمبر: 26339
٢٦٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن فضيل عن نافع عن ابن عمر رأى عليّ بن له معصفرا فنهاه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے ایک بیٹے (کے جسم) پر معصفر کپڑا دیکھا تو آپ نے اس کو منع کیا۔
حدیث نمبر: 26340
٢٦٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد أنهم كانوا يكرهون التضريج فما فوقه للرجال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث، حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مردوں کے لئے گلاب سے زیادہ تیز رنگ (عصفر) مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26341
٢٦٣٤١ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يكره المعصفر للرجال] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مردوں کے لئے معصفر کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26342
٢٦٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن عبيد اللَّه بن (عبد اللَّه) (١) بن (موهب) (٢) قال: حدثني عمي عن أبي هريرة عن عثمان قال: نهى ⦗٥٠٣⦘ رسول اللَّه ﷺ عن المعصفر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ ، حضر ت عثمان سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معصفر سے منع کیا۔