کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: مردوں کے لئے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اورجو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 26316
٢٦٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن البراء قال: ما رأيت أجمل من رسول اللَّه ﷺ (مترجلا) (١) في حلة حمراء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سرخ جوڑے میں بال بنایا ہوا کوئی شخص جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر جمال والا نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 26317
٢٦٣١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق قال: حدثني أبي قال: رأيت نافع بن جبير بالعرج وعليه معصفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو مقام عرج میں اس حالت میں دیکھا کہ ان پر معصفر (یعنی زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا تھا۔
حدیث نمبر: 26318
٢٦٣١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن العوام قال: رأيت على إبراهيم التيمي وإبراهيم النخعي على كل واحد منهما ملحفة حمراء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم تیمی اور ابراہیم نخعی دونوں پر سُرخ رنگ کا لحاف دیکھا۔
حدیث نمبر: 26319
٢٦٣١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن عمرو بن عثمان عن موسى بن طلحة أن طلحة كان يلبس (العصفر) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت طلحہ ، معصفر (زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26320
٢٦٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمرو بن عثمان قال: رأيت على أبي جعفر ملحفة حمراء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن عثمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔
حدیث نمبر: 26321
٢٦٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم قال: رأيت على إبراهيم ثوبًا معصفرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن عبد الکریم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر معصفر (زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا پہنے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26322
٢٦٣٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد كان لا يرى بأسًا بلبس الرجل الثوب المصبوغ بالعصفر (و) (١) الزعفران.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون، محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ آدمی کے لئے عصفر یا زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو پہننے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26323
٢٦٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن مغول قال: رأيت على الشعبي ملحفة حمراء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن مغول سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔
حدیث نمبر: 26324
٢٦٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد بن زيد عن عاصم بن (بهدلة) (١) قال: أدرك أقوامًا كانوا يتخذون هذا الليل جملا يلبسون المعصفر منهم (زر، و) (٢) أبو وائل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن بہدلہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو راتوں کو خوب عبادت کرتے تھے۔ وہ بھی معصفر کپڑا پہنا کرتے تھے۔ انہی میں سے حضرت زر اور حضرت ابو وائل بھی تھے۔
حدیث نمبر: 26325
٢٦٣٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن نصر بن (أوس) (١) قال: رأيت (على) (٢) علي (بن) (٣) (الحسين) (٤) ملحفة حمراء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نصر بن اوس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔
حدیث نمبر: 26326
٢٦٣٢٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن جابر عن أبي جعفر قال: قال: إنا آل محمد (نلبس) (١) المعصفر] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) معصفر کپڑا پہنتے ہیں۔
حدیث نمبر: 26327
٢٦٣٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن محمد قال: كان المعصفر لباس العرب، ولا أعلم شيئًا هدمه في الإسلام وكان لا يرى به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عرب کا لباس معصفر ہوتا تھا، مجھے کسی ایسی چیز کا علم نہیں ہے جس کو اسلام میں ختم کردیا گیا ہو۔ آپ ایسے لباس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26328
٢٦٣٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن هشام عن أبيه أنه كان يصبغ له الثوب (بدينار) (١) فيلبسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لئے ایک دینار میں کپڑے کو رنگا جاتا پھر آپ اس کو پہنتے تھے۔
حدیث نمبر: 26329
٢٦٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن سلمة بن (بخت) (١) قال: رأيت على أبي جعفر المعصفرات أو المعصفر، ورأيت عليه درعًا من (الخلوق) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بنت بخت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر معصفرات یا معصفر کپڑا دیکھا اور اس میں بوسیدگی کے آثار بھی دیکھے۔
حدیث نمبر: 26330
٢٦٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن هشام قال: حدثنا سفيان عن أبيه قال: رأيت على إبراهيم لحفة حمراء مشبعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر خوب سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔
حدیث نمبر: 26331
٢٦٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني حسين بن واقد قال: حدثني عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه قال: كان رسول اللَّه صلى اللَّه عليه (١) وسلم يخطبنا فأقبل (حسن وحسين) (٢) عليهما قميصان أحمران (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن بریدہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اس دوران حضرت حسن اور حضرت حسین تشریف لائے اور ان دونوں کے جسم پر دو سُرخ قمیصیں تھیں۔