حدیث نمبر: 26305
٢٦٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: نا) (١) مسعر عن عطية قال: رأيت ابن عمر أخذ ملاءة سابرية أو رقيقة، فجمعها بيده ثم (رمى) (٢) بها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے باریک کپڑے کو پکڑا پھر اس کو اپنے ہاتھ سے اکٹھا کیا پھر اس کو پھینک دیا۔
حدیث نمبر: 26306
٢٦٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن طاوس أنه كان يكره لبس الثوب السابري الرقيق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث، حضرت طاؤس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ باریک اور عمدہ کپڑا پہننے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26307
٢٦٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن (عبيد) (١) قال: رأيت على القاسم رداء (شطويًا) (٢) له علم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم پر مقام شطا کی تیار شدہ ایک چادر دیکھی جس میں نشانات تھے۔
حدیث نمبر: 26308
٢٦٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: (قال) (١) ابن علية: عن خالد عن (أنيس) (٢) (أبي) (٣) العريان قال: رأيت على الحسن بن علي (٤) قميصًا رقيقًا وعمامة رقيقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انیس ابو العریان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ کو ایک باریک قمیص اور باریک عمامہ پہنے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26309
٢٦٣٠٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن أبي حيان عن حبيب قال: رأيت على ابن عباس قميصًا سابريًا رقيقًا] (١) استشف إزاره من رقته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پر ایک باریک اور عمدہ قمیص دیکھی۔ آپ کا ازار بوجہ باریکی کے چھنا ہوا محسوس ہوتا تھا۔
حدیث نمبر: 26310
٢٦٣١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل قال: حدثنا (أبو) (١) إسرائيل قال: كان الحكم يعتم بعمامة سابري.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسرائیل بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت حکم نرم اور عمدہ عمامہ پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26311
٢٦٣١١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد اللَّه قال: رأيت على أبي جعفر رداءً سابريًا (معلمًا)] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر باریک اور عمدہ نشان زدہ چادر دیکھی۔
حدیث نمبر: 26312
٢٦٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى عن شيبان عن ليث عن مجاهد أنه كان يكره الثياب الرقاق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ باریک کپڑوں کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26313
٢٦٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أفلح قال: رأيت على القاسم رداء رقيقًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم پر باریک چادر دیکھی۔
حدیث نمبر: 26314
٢٦٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق عن عطاء قال: الحرير أحب (إليَّ) (١) من السابري.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے باریک اور عمدہ کپڑے سے زیادہ ریشم محبوب ہے۔
حدیث نمبر: 26315
٢٦٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) عبد الرحمن الخياط عن عكرمة عن أبين عباس أنه كان له رداء رقيق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک باریک چادر تھی۔