حدیث نمبر: 26302
٢٦٣٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن داود بن أبي هند عن نافع عن ابن عمر أنه كان يكسو بناته خمر القز ونساءه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ اپنی بیٹیوں کو اور اپنی عورتوں کو خام ریشم کا دوپٹہ پہناتے تھے۔
حدیث نمبر: 26303
٢٦٣٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: قلت لسالم الرجل يكسو أهله القز (والخز) (١) والثياب، فقال: (لقد) (٢) كنت لا أكسوهن إياه (فما زالوا بي) (٣) حتى كسوتهن إياه، وإن لم تكسه فهو واللَّه خير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے پوچھا۔ آدمی اپنے گھر والوں کو خام ریشم کے کپڑے اور دوپٹے پہنا لے ؟ انہوں نے فرمایا : میں تو انہیں یہ کپڑا نہیں پہنایا کرتا تھا لیکن انہوں نے مجھ سے بہت اصرار کیا یہاں تک کہ میں نے انہیں یہ پہنا دیا اور اگر یہ کپڑا وہ نہ پہنیں تو یہ بات بخدا بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 26304
٢٦٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كانا يكرهان القز والإبريسم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، حسن اور محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات خام ریشم اور اعلی رضی اللہ عنہ قسم کے ریشم کو ناپسند کرتے تھے۔