حدیث نمبر: 26220
٢٦٢٢٠ - [حدثنا (أبو) (١) عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: حدثنا أبو بكر عبد اللَّه ابن محمد بن أبي (شيبة قال) (٢)] (٣): حدثنا إسماعيل بن علية عن يحيى بن أبي إسحاق قال: رأيت (على) (٤) أنس بن مالك مطرف خز (٥).
حدیث نمبر: 26221
٢٦٢٢١ - ورأيت على القاسم مطرف خز.
حدیث نمبر: 26222
٢٦٢٢٢ - ورأيت على (عبيد اللَّه) (١) بن (عبد اللَّه) (٢) (خزًا) (٣).
حدیث نمبر: 26223
٢٦٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن العيزار بن حريث قال: رأيت الحسين بن علي وعليه كساء خز وكان يخضب بالحناء (والكتم) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیزار بن حریث سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو اس طرح دیکھا کہ آپ پرر یشم سے تیار کردہ چادر تھی اور آپ مہندی اور کتم (خاص بوٹی) کے ذریعہ خضاب کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26224
٢٦٢٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: رأيت على عبد اللَّه بن أبي أوفى مطرف خز (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی پر ریشم سے تیار کردہ چادر دیکھی ہے۔
حدیث نمبر: 26225
٢٦٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيينة بن عبد الرحمن عن (أبيه) (١) قال: كان لأبي بكرة مطرف خز، سداه حرير (وكان) (٢) يلبسه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیینہ بن عبد الرحمن ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو بکرہ کے پاس ریشم سے تیار کردہ چادر تھی جس کا تانا ریشم کا تھا اور آپ اس کو پہننا بھی کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26226
٢٦٢٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد (بن أبي) (١) زياد قال: رأيت على عبد الرحمن بن أبي ليلى مطرف خز فلبسه حتى تقطع، ثم (نقضه) (٢) مرة أخرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ پر ریشم سے بنی ہوئی چادر دیکھی جس کو انہوں نے پہنا، یہاں تک کہ وہ چادر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی … پھر آپ نے اس کو ایک مرتبہ سی لیا۔
حدیث نمبر: 26227
٢٦٢٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة أنه كان لها كساء خز، فكسته ابن الزبير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک ریشم سے تیار شدہ چادر تھی۔ آپ نے وہ حضرت ابن زبیر کو پہنا دی۔
حدیث نمبر: 26228
٢٦٢٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت الأحنف (بن قيس) (١) على بغلة ورأيت عليه عمامة خز (ومطرف خز) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت احنف بن قیس کو خچر پر سوار دیکھا اور میں نے ان پر ریشم کا عمامہ اور ریشم (سے تیار شدہ) چادر دیکھی۔
حدیث نمبر: 26229
٢٦٢٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت على قيس بن أبي حازم وشبيل بن عوف والشعبي مطارف الخز، ورأيت على شريح مطرف خز (١) وبرنس خز (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابن خالد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس بن ابی حازم ، حضرت شبیل بن عوف اور حضرت شعبی پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت شریح پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر اور اون اور ریشم سے تیار شدہ بڑی ٹوپی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26230
٢٦٢٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن عمران القطان قال: أخبرني عمار قال: رأيت على أبي قتادة مطرف خز، ورأيت على أبي هريرة (مطرف خز) (١)، ورأيت على ابن عباس ما لا أحصي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران قطان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عمار نے بتایا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابوہریرہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پر (ریشم کی چادر) اتنی مرتبہ دیکھی جس کو میں شمار نہیں کرسکتا۔
حدیث نمبر: 26231
٢٦٢٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الوليد بن جميع قال: رأيت على (أبي) (١) عبيدة بن عبد اللَّه برنس خز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن جمیع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ بن عبد اللہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ بڑی ٹوپی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26232
٢٦٢٣٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة قال: رأيت على عبد اللَّه بن الزبير] (١) وعروة بن الزبير (و) (٢) على (٣) أبي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام أكسية خز (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر، حضرت عروہ بن زبیر، اور حضرت علی رضی اللہ عنہابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث بن ہشام پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادریں دیکھیں۔
حدیث نمبر: 26233
٢٦٢٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق قال: رأيت على القاسم و (أبي) (١) جعفر جبتين من خز، وجبة أبي جعفر من خز أدكن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم ، اور حضرت ابو جعفر پر دو جُبّے اون اور ریشم سے تیار شدہ دیکھے اور حضرت ابو جعفر کے جُبے کا رنگ مائل بہ سیاہی تھا۔
حدیث نمبر: 26234
٢٦٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن الأجلح عن حبيب قال: كان لعلي بن (حسين) (١) كساء خز يلبسه كل جمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اون اور ریشم سے تیار شدہ ایک چادر تھی جس کو وہ ہر جمعہ پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26235
٢٦٢٣٥ - (١) حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيينة بن عبد الرحمن عن علي ابن زيد قال: جلست إلى سعيد بن المسيب (وعليَّ) (٢) جبة خز، (فأخذ) (٣) بكم جبتي (وقال) (٤): ما أجود جبتك هذه، (قال) (٥): (قلت) (٦): وما (تغني) (٧) وقد أفسدوها عليَّ، قال: ومن أفسدها؟ قلت: سالم، قال: إذا صلح قلبك فالبس ما بدا لك، قال: فذكرت قولهما للحسن، (قال) (٨): فقال: إن من صلاح القلب ترك الخز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن زید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضر ت سعید بن مسیب کے پاس بیٹھا ، جبکہ مجھ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ جُبہ تھا۔ پس انہوں نے میرے جُبہ کی آستین کو پکڑا اور کہا، تمہارا یہ جُبہ کتنا خوبصورت ہے ؟ کہتے ہیں میں نے کہا۔ لوگوں نے تو اس کو مجھ پر فاسد قرار دیا ہے ؟ انہوں نے پوچھا اس کو کس نے فاسد قرار دیا ہے ؟ میں نے کہا۔ حضرت سالم نے، انہوں نے کہا جب تمہارا دل درست ہو تو تم جو چاہو پہن لو۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان دونوں کی بات حسن سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا : دل کی درستگی بھی اون اور ریشم سے بنے کپڑے کو چھوڑنے سے ہے۔
حدیث نمبر: 26236
٢٦٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن محمد، سألته قلت: كانوا يلبسون الخز؟ قال: كانوا يلبسونه ويكرهونه ويرجون رحمة اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون، محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان سے سوال کیا میں نے کہا، پہلے لوگ خز (اُون اور ریشم سے تیار) پہنا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا وہ لوگ خز پہنتے تو تھے لیکن اس کو ناپسند کرتے تھے اور خد ا کی رحمت کی امید رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26237
٢٦٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني قال: رأيت محمد بن علي بعرفات وعليه مطرفٌ من خز أصفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ کو مقام عرفات میں دیکھا جبکہ ان پر زرد رنگ کے اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر تھی۔
حدیث نمبر: 26238
٢٦٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن صفوان بن عبد اللَّه قال: استأذن سعد على ابن عامر وتحته مرافق من (حرير) (١)، فأمر بها فرفعت، فلما دخل سعد (دخل) (٢) وعليه (مطرف) (٣) من خز، فقال (له) (٤): استأذنت عليَّ وتحتي (مرافق) (٥) من حرير فأمرت بها فرفعت، فقال له سعد: نعم الرجل أنت إن لم تكن ممن قال اللَّه: ﴿أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا﴾ [الأحقاف: ٢٠] (٦) لئن اضطجع على جمر (الغضا) (٧) أحب (إلي) (٨) (من) (٩) (أن) (١٠) اضطجع عليها، قال: فهذا عليك شطره حرير وشطره خز قال: إنما يلي (جلدي) (١١) منه الخز (١٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفوان بن عبد اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد نے حضرت ابن عامر کے ہاں آنے کی اجازت طلب کی۔ جبکہ حضرت ابن عامر کے نیچے ریشم سے بنے تکیے تھے، چناچہ حضرت ابن عامر نے ان کے بارے میں حکم دیا اور ان کو اٹھا دیا گیا، پھر جب حضرت سعد ، حضرت ابن عامر کے ہاں داخل ہوئے تو ابن عامر پر اون اور ریشم سے تیار شدہ ایک دھاریدار چادر تھی۔ حضرت ابن عامر نے حضرت سعد سے کہا، آپ نے مجھ پر داخلہ کی اجازت مانگی تو میرے نیچے ریشم کے تکیے تھے چناچہ میں نے ان کے بارے میں حکم دیا اور وہ اٹھا دئیے گئے۔ اس پر حضرت سعد نے ابن عامر سے کہا۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے نہ ہوں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ : تم نے اپنی لذتوں کو دنیا میں پورا کرلیا۔ تو آپ بہترین آدمی ہوں بخدا مجھے تو جھاڑ کے درخت کے انگارے پر لیٹنا بنسبت اس پر لیٹنے کے زیادہ محبوب ہے پھر حضرت سعد نے کہا ، آپ پر یہ جو چادر ہے اس کا بھی ایک حصہ ریشم اور ایک حصہ خز اون اور ریشم سے بنا ہوا ہے ؟ حضرت ابن عامر نے کہا، میرے جسم کے ساتھ اس میں سے خز ملا ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 26239
٢٦٢٣٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يزيد) (١) بن هارون قال: أخبرني شعبة عن محمد بن زياد قال: رأيت على أبي هريرة مطرف خز قد ثناه] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے اوپر خز سے بنی ہوئی چادر دیکھی جس کو آپ نے موڑا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 26240
٢٦٢٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن حكيم بن جبير عن خيثمة أن ثلاثة عشر من أصحاب (محمد) (١) صلى اللَّه [عليه وسلم كانوا يلبسون خزًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ سے روایت ہے۔ کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے تیرہ افراد اون اور ریشم سے تیار شدہ کپڑا پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26241
٢٦٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عثمان بن أبي هند قال: رأيت على] (١) أبي عبيدة مطرف خز، ورأيت على عمر بن عبد العزيز مطرف خز أبيض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابی ہند سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ دھاری دار چادر دیکھی، اور میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز پر اون اور ریشم سے تیار شدہ سفید دھاری دار چادر دیکھی۔