حدیث نمبر: 26217
٢٦٢١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن يونس عن الحسن أنه كان يقول في الخادم المجوسية تكون للرجل (المسلم) (١) فتطبخ له وتعمل له، فلم ير بذلك بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے تھے کہ مجوسی عورت مسلمان مرد کے لیے کھانا پکا سکتی ہے اور اس کے کام کاج کرسکتی ہے۔
حدیث نمبر: 26218
٢٦٢١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن سليمان بن ميسرة والمغيرة بن (شبيل) (١) عن طارق بن شهاب قال: دخلت على سلمان وعنده علجة (تعاطيه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت سلمان کی خدمت میں حاضر ہوا تو ان کے پاس مجوسی خادمہ تھی جو ان کی خدمت کرتی تھی۔