حدیث نمبر: 26178
٢٦١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن أشعث عن الحسن أنه قال: في طير وقع في قدر فمات فيها، قال: يصب المرق ويؤكل (اللحم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اس پرندے کے بارے میں جو ہانڈی میں گر کر مرگیا ہو یہ حکم دیا، فرمایا : اس کا شوربہ گرا دیا جائے گا اور گوشت کھالیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 26179
٢٦١٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة قال: سئلت عن طير وقع في قدر وهي تغلي فمات، فقلت: يهراق المرق ويؤكل اللحم.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے اس پرندے کے بارے میں جو ابلتی ہوئی ہانڈی میں گر کر مرگیا ہو، سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : شوربہ گرا دیا جائے اور گوشت کھالیا جائے گا۔