کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
حدیث نمبر: 26147
٢٦١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبيه قال: دخلت على رجل وهو يأكل تمرا ويتمجع لبنًا (١)، فقال: هلم وسم، فإن رسول اللَّه ﷺ كان يسميهما الأطيبين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن خالد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک آدمی کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ آدمی کھجور کھاتا تھا اور دودھ کا گھونٹ بھرتا تھا۔ اس نے کہا، آؤ بسم اللہ کرو کیونکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں کو پاکیزہ کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26148
٢٦١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن أبيه قال: دخلت على عليّ في يوم شات وفي يده شراب فناولني فقال: اشرب (قلت) (١) وما هو؟ (قال) (٢): ثلث عسل (وثلث) (٣) سمن وثلث لبن، فقلت: لا أريده، قال: أما إنك لو شربته لم (تزل) (٤) دفيًا شبعانًا سائر يومك (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ایک سرد دن میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ان کے ہاتھ میں کوئی مشروب تھا۔ انہوں نے وہ مجھے دے دیا اور فرمایا : پیو ! میں نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : ایک تہائی شہد ہے، ایک تہائی گھی ہے اور ایک تہائی دودھ ہے۔ میں نے عرض کیا میرا دل اس کو نہیں چاہتا۔ انہوں نے فرمایا تم اس کو اگر پی لو گے تو آج پورا دن گرمی کی حالت میں بھی سیراب رہو گے۔
حدیث نمبر: 26149
٢٦١٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن العلاء بن المسيب قال: رأيت إبراهيم وخيثمة يأكلان (إلية) (١) بعسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم اور حضرت خیثمہ کو شہد کے ساتھ گوشت کو کھاتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26150
٢٦١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا إبراهيم بن سعد عن أبيه عن عبد اللَّه بن جعفر قال: رأيت النبي ﷺ يأكل (الرطب) (١) (بالقثاء) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ککڑی کے ساتھ کھجور کھاتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26151
٢٦١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ كان يأكل (البطيخ) (١) بالرطب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، کھجور کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے۔