حدیث نمبر: 26141
٢٦١٤١ - [[حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "المؤمن يأكل في (معي) (١) واحد والكافر يأكل في سبعة (أمعاء) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ “
حدیث نمبر: 26142
٢٦١٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن سفيان عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "المؤمن (١) يأكل (في) (٢) (معي) (٣) واحد، والكافر يأكل في سبعة (أمعاء) "]] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مؤمن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ “
حدیث نمبر: 26143
٢٦١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن كثير عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "المؤمن يأكل في (معي) (١) واحد، والكافر يأكل في سبعة (أمعاء) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مؤمن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ “
حدیث نمبر: 26144
٢٦١٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش قال: أظن أبا خالد (الوالبي) (١) ذكره عن ميمونة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "الكافر يأكل في سبعة (أمعاء) (٢)، والمؤمن يأكل في (معي) (٣) واحد" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمونہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔ “
حدیث نمبر: 26145
٢٦١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن موسى بن عبيدة قال: حدثني عبيد الأغر عن عطاء بن يسار عن جهجاه الغفاري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الكافر يأكل في سبعة (أمعاء) (١) والمومن يأكل في (معي) (٢) واحد" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جہجاہ غفاری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مؤمن ایک آنت میں کھاتا ہے۔ “