حدیث نمبر: 26137
٢٦١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) وشريك عن يعلى بن عطاء عن عمرو بن الشريد عن أبيه قال: كان في وفد ثقيف رجل مجذوم، فأرسل إليه النبي ﷺ: "إنا قد بايعناك فارجع" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شرید، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بنو ثقیف کے وفد میں ایک جذام زدہ شخص تھا۔ تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طر ف پیغام بھیجا کہ ” ہم نے تمہیں بیعت کرلیا ہے، پس تم واپس چلے جاؤ۔ “
حدیث نمبر: 26138
٢٦١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن النهاس بن (قَهم) (١) عن شيخ قال: سمعت أبا هريرة يقول (قال) (٢): رسول اللَّه ﷺ: "فر من المجذوم فرارك من الأسد" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک شیخ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو کہتے سُنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم جذام زدہ شخص سے یوں بھاگو جیسے تم شیر سے بھاگتے ہو۔ “
حدیث نمبر: 26139
٢٦١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد عن محمد بن عبد اللَّه بن عمرو بن عثمان عن أمه فاطمة بنت حسين عن ابن عباس قال: قال ⦗٤٥١⦘ رسول اللَّه ﷺ: "لا تديموا النظر إلى المجذومين" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جذام زدہ لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھا کرو۔ “
حدیث نمبر: 26140
٢٦١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن خالد (عن) (١) أبي قلابة أنه كان يعجبه أن (يتقي) (٢) المجذوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد، حضرت ابو قلابہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہیں مجذوم سے پرہیز کرنا پسند تھا۔