حدیث نمبر: 26125
٢٦١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (حزام) (١) بن هشام عن أبيه قال: قال عمر لبنيه: لا تديموا أكل اللحم، ولا (تلظوا) (٢) بالماء العذب، ولا تديموا لبس القميص (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حزام بن ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنے بیٹوں سے کہا، تم گوشت کھانے میں مداومت نہ کرو اور تم میٹھا پانی پینے میں کثرت نہ کرو اور تم دواماً قمیص نہ پہنو۔
حدیث نمبر: 26126
٢٦١٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن رافع عن القعقاع (ابن حكيم) (١) قال: قالت عائشة: يا بني (تميم) (٢)! لا تديموا أكل اللحم فإن له ضراوة كضراوة الخمر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قعقاع بن حکیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا۔ ا ے بنو تمیم ! تم گوشت کھانے کی مداومت نہ کرو، کیونکہ گوشت کی بھی درندگی ہوتی ہے جیسا کہ شراب کی درندگی ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 26127
٢٦١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن هشام بن عروة عن أبيه قال: إن كان الرجل ليعاب بأن لا يصبر (عن) (١) اللحم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یقینا (کسی) آدمی کو اس بات پر معیوب کہا جاتا تھا کہ وہ گوشت سے صبر نہیں کرسکتا تھا۔