کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو شخص اپنے اہل خانہ کے لئے گوشت خریدتا ہے
حدیث نمبر: 26118
٢٦١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وأبو بكر بن عياش عن (أبي) (١) عمرو الشيباني قال: رأى عبد اللَّه بن مسعود مع رجل دراهم فقال: أي شيء (تصنع) (٢) بهذا الدراهم؛ فقال: هذه -يا أبا عبد الرحمن- (ثلاثون) (٣) درهما أريد أن أشتري بها سمنا لرمضان، فقال: تجعله في السُكُرُّجة فتأكله؟ قال: نعم، قال: اذهب فادفعها إلى امرأتك ومرها أن تشتري كل يوم بدرهم لحمًا، فهو خير لك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمرو الشیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے پاس کچھ دراہم دیکھے تو آپ نے پوچھا تم ان دراہم سے کیا کرو گے ؟ اس آدمی نے کہا اے ابو عبد الرحمن ! یہ تیس دراہم ہیں، میرا ارادہ یہ ہے کہ میں ان سے ماہ رمضان کے لئے گھی خرید لوں۔ حضرت ابن مسعود نے پوچھا، تم اس گھی کو چھوٹی رکابی میں ڈالو گے اور پھر اس کو کھاؤ گے ؟ اس آدمی نے کہا۔ جی ہاں۔ آپ نے فرمایا : جاؤ اور یہ دراہم تم اپنی بیوی کو دے دو اور اس سے کہو کہ وہ ہر روز ایک درہم کا گوشت خریدے تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26118
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26118، ترقيم محمد عوامة 25011)
حدیث نمبر: 26119
٢٦١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش (عمن) (١) حدثه قال: مر جابر على عمر بلحم قد اشتراه بدرهم، قال: فقال له عمر: ما هذا؟ قال: اشتريته بدرهم، قال: (أكلما) (٢) اشتهيت شيئًا اشتريته، لا (تكن) (٣) من أهل هذه الآية: ﴿أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا﴾ [الأحقاف: ٢٠] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش، اپنے بیان کرنے والے سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جابر ، حضرت عمر کے پاس سے گزرے اور ان کے پاس گوشت تھا جو انہوں نے ایک درہم میں خریدا تھا۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمر نے ان سے کہا یہ کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا میں نے اس کو ایک درہم میں خریدا ہے ۔ حضرت عمر نے کہا۔ کیا جب بھی تمہیں کسی چیز کی خواہش ہوتی ہے تم اس کو خرید لیتے ہو ؟ تم اس آیت کے مصداق لوگوں میں سے نہ بنو۔ : تم نے اپنی لذتوں کو دنیا کی زندگی میں استعمال کرچکے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26119
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26119، ترقيم محمد عوامة 25012)
حدیث نمبر: 26120
٢٦١٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن حمزة بن عبد اللَّه أن الحسن كان له كل يوم بنصف درهم لحم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمزہ بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ حسن کے ہاں ہر روز نصف درہم کا گوشت آتا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26120
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26120، ترقيم محمد عوامة 25013)
حدیث نمبر: 26121
٢٦١٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (علية) (١) عن رجاء بن أبي سلمة قال: كان عمر بن عبد العزيز (يصنع) (٢) طعاما يحضره فلا يأكل منه فلا يأكلون، فقال: ما (شأنهم) (٣) لا يأكلون؟ فقالوا: إنك (لم) (٤) تأكل فلا يأكلون، (٥) فأمر بدرهم كل يوم من صلب ماله (فأنفقها) (٦) في الطبخ، فأكل وأكلوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن ابی سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کھانا بنایا کرتے تھے۔ (ان کے لئے) جو ان کے پاس حاضر ہوتے، لیکن حضرت عمر نے اس سے نہیں کھایا تو لوگوں نے بھی نہیں کھایا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے پوچھا، تمہیں کیا ہوا ہے کہ یہ لوگ کھاتے نہیں ہیں ؟ لوگوں نے بتایا کہ آپ نے نہیں کھایا تو انہوں نے بھی نہیں کھایا ۔ چناچہ آپ نے اپنے خاص مال سے روزانہ کی بنیاد پر ایک درہم کا حکم دیا جس کو پکانے میں خرچ کیا جاتا تھا پھر آپ نے بھی کھانا کھایا اور دیگر لوگوں نے بھی کھایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26121
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26121، ترقيم محمد عوامة 25014)
حدیث نمبر: 26122
٢٦١٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد والفضل عن زهير عن أبي إسحاق قال: كان الشعبي يشتري كل جمعة بدرهم لحمًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت شعبی ہر جمعہ کو ایک درہم کا گوشت خریدتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26122
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26122، ترقيم محمد عوامة 25015)
حدیث نمبر: 26123
٢٦١٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن أبي إسحاق قال: قال عمر: يكفي أهل البيت في الشهر بثلاثة دراهم (لحم) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا : ایک گھر والوں کو مہینہ میں تین دراہم کا گوشت کفایت کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26123
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26123، ترقيم محمد عوامة 25016)
حدیث نمبر: 26124
٢٦١٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سعيد بن عبيد عن علي ابن ربيعة (قال) (١): كان لعلي (٢) امرأتان، (كان) (٣) يشتري (كل يوم) (٤) (لهذه) (٥) بنصف درهم لحما ولهذه بنصف درهم (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دو بیویاں تھیں، چناچہ آپ ہر روز آدھے درہم کا گوشت ایک کے لئے اور آدھے درہم کا گوشت دوسرے کے لئے خریدا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأطعمة / حدیث: 26124
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ يحيى بن يمان صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26124، ترقيم محمد عوامة 25017)