حدیث نمبر: 26059
٢٦٠٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن محمد بن (عبد اللَّه) (١) بن أخي الزهري قال: أخبرتني أختي أنها رأت الزهري يأكل (بالخمس) (٢)، فسألته عن ذلك فقال: كان النبي ﷺ يأكل بالخمس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری کے بھتیجے، حضرت محمد بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میری ہمشیرہ نے مجھے بتایا کہ اس نے حضرت زہری کو پانچ انگلیوں سے کھاتے دیکھا۔ تو انہوں نے زہری سے اس کے بارے میں سوال کیا ؟ حضرت زہری نے فرمایا : جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پانچ انگلیوں سے کھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 26060
٢٦٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر قال: رأيت القاسم وسالما يأكلان (بثلاث أصابع) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابی بکر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو تین انگلیوں سے کھاتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 26061
٢٦٠٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام (بن) (١) عروة (عن) (٢) ابن (كعب) (٣) عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ[كان يأكل (بأصابعه) (٤) ⦗٤٢٧⦘ الثلاث ويلعقهن] (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین انگلیوں سے کھایا کرتے تھے اور ان کو چاٹ بھی لیتے تھے۔