کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: آدمی بیت الخلاء سے نکلے اور وضو کرنے سے قبل کھانا کھائے
حدیث نمبر: 26055
٢٦٠٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) سعيد بن (حويرث) (٢) سمعت ابن عباس يقول كنا عند النبي ﷺ فجاء من الغائط وأتي بطعام، فقيل له: ألا (تتوضأ؟) (٣) قال: "لم أصل (فأتوضا) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن حویرث سے روایت ہے کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سُنا کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضاء حاجت سے واپس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا۔ آپ نے وضو کیوں نہیں کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے نماز تو نہیں پڑھنی کہ میں وضو کروں۔ “
حدیث نمبر: 26056
٢٦٠٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام عن أبيه قال: خرج عمر ابن الخطاب من الخلاء، وأتي بطعام (فقالوا) (١): (ندعوا) (٢) (بوضوء) (٣)، فقال: إنما آكل بيميني (وأستطيب) (٤) بشمالي، فأكل ولم يمس ماء (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب، بیت الخلاء سے نکلے اور ان کے پاس کھانا لایا گیا تو لوگوں نے کہا : ہم وضو کے لئے پانی منگواتے ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا : میں صرف اپنے دائیں ہاتھ سے کھاتا ہوں اور اپنے بائیں ہاتھ سے استنجا کرتا ہوں۔ چناچہ آپ نے کھانا کھایا درآنحالیکہ آپ نے پانی کو مس بھی نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 26057
٢٦٠٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن سالم (ابن) (١) أبي الجعد (٢) أن ابن مسعود دعا رجلا إلى طعامه، فقال: إني قد بلت، قال: إنك لم تبل في يدك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ایک آدمی کو اپنے پاس کھانے کے لئے بلایا تو اس نے کہا۔ میں نے تو پیشاب کیا ہے۔ آپ نے فرمایا۔ تم نے اپنے ہاتھ میں توپیشاب نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 26058
٢٦٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن منصور عن سالم بن أبي الجعد عن أبيه قال: دعا عبد اللَّه رجلًا إلى طعامه فقال: إني قد بلت قال: بولك ليس في يدك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ایک شخص کو اپنے کھانے کی طرف بلایا تو اس نے جواب دیا۔ میں پیشاب کر کے آیا ہوں۔ آپ نے فرمایا : تیرا پیشاب تیرے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔