حدیث نمبر: 26040
٢٦٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا طعم أحدكم فلا يمسح يده حتى (يمصها) (١) فإنه ⦗٤٢١⦘ لا يدري في أي طعامه يبارك فيه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ اپنی انگلیوں کو صاف نہ کرے یہاں تک کہ وہ ان کو چوس لے۔ کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے لیے کھانے کے کس حصہ میں برکت رکھی گئی ہے۔ “
حدیث نمبر: 26041
٢٦٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا أكل أحدكم (طعامًا) (١) فلا يمسحها حتى يَلْعقها أو يُلعِقها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ انگلیوں کو صاف نہ کرے یہاں تک کہ وہ انگلیوں کو چاٹ لے یا چٹوا دے۔ “
حدیث نمبر: 26042
٢٦٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سويد بن عمرو قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ إذا أكل لعق أصابعه الثلاث وقال: أمرنا رسول اللَّه ﷺ أن (نسلت) (١) الصحفة، وقال: "إن أحدكم لا يدري في أي طعامه يبارك له فيه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھانا تناول فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی تین انگلیوں کو چاٹ لیتے۔ حضرت انس کہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پیالہ کو صاف کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے کسی کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ اس کے لیئے کھانے کے کس حصہ میں برکت دی گئی ہے۔ “
حدیث نمبر: 26043
٢٦٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد الرحمن (بن كعب) (١) بن مالك عن أبيه قال: رأيت النبي ﷺ لعق أصابعه الثلاث من الطعام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مبارک، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانے کے بعد اپنی تین انگلیاں چاٹتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26044
٢٦٠٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن سالم عن عطاء قال: قال عمر: لا يصلح لمسلم إذا أكل طعامًا أن يمنح يده حتى يلعقها أو يلعقها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا ارشاد ہے ۔ کسی مسلمان کے لئے یہ بات بہتر نہیں ہے کہ جب وہ کھانا کھائے تو اپنے ہاتھ کو صاف کرلے یہاں تک کہ اس کو چاٹ لے یا چٹوا لے۔
حدیث نمبر: 26045
٢٦٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: (أخبرنا) (١) حصين عن مجاهد قال: ما رأيت ابن عمر يتوضأ من طعام قط، وكان يلعق أصابعه الثلاث (ثم) (٢) يمسح يده بالتراب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کھانا کھانے کے بعد کبھی وضو کرتے نہیں دیکھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کھانے کے بعد اپنی انگلیاں چاٹتے تھے پھر اپنے ہاتھ کو مٹی سے صاف کرلیتے تھے۔
حدیث نمبر: 26046
٢٦٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن إسماعيل بن (عبد الملك) (١) عن عطاء قال: (كانوا) (٢) أصحاب رسول اللَّه ﷺ إذا قُرّب الطعام (لم يمسحوا) (٣) أيديهم حتى ينقوها باللعق (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے پاس جب کھانا لایا جاتا تو وہ اپنے ہاتھوں کو تب تک صاف نہیں کرتے تھے جب تک وہ انگلیاں چاٹ نہیں لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 26047
٢٦٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة قال: قلت لعبيد اللَّه بن أبي يزيد: كنت تشهد طعام ابن عباس؟ قال: نعم، قلت: فأي شيء كنت تراه يصنع؟ قال: كنت أراه يلعق أصابعه الثلاث (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عیینہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن ابی یزید سے کہا : تم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے کھانے میں حاضر ہوتے تھے ؟ انہوں نے کہا : ہاں۔ میں نے پوچھا۔ تم نے انہیں کیا عمل کرتے دیکھا ؟ حضرت عبید اللہ نے کہا۔ میں نے انہیں اپنی تین انگلیاں چاٹتے ہوئے دیکھا کرتا تھا۔
حدیث نمبر: 26048
٢٦٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أبي الزبير عن جابر أن النبي ﷺ أمر بلعق الأصابع (والصحفة) (١) (و) (٢) قال: "إنكم لا تدرون في أي طعامكم البركة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلیاں اور پیالہ چاٹنے کا حکم فرمایا : اور ارشاد فرمایا : ” تمہیں یہ بات معلوم نہیں ہے کہ کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے۔ “
حدیث نمبر: 26049
٢٦٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن أبي صالح وأبي سفيان عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا فرغ أحدكم من طعامه فليلعق أصابعه فإنه لا يدري (في) (١) أي طعامه يبارك له (فيه) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ایک کھانے سے فارغ ہوجائے تو اسے اپنی انگلیاں چاٹنی چاہیئے۔ کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصہ میں اس کے لئے برکت ہے۔ “
حدیث نمبر: 26050
٢٦٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) فضيل عن حصين عن مجاهد عن ابن عمر أنه كان يلعق اصابعه الثلاث إذا أكل، (وقال) (٢): قال رسول اللَّه ﷺ: "إنه لا يدري في أي طعامه البركة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ جب وہ کھانا کھا چکتے تو اپنی تین انگلیاں چاٹتے تھے۔ اور کہتے تھے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ۔ ” آدمی کو معلوم نہیں ہے کہ کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے۔ “