حدیث نمبر: 26030
٢٦٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمع أبا بكر بن عبيد اللَّه (بن عمر) (١) عن جده عن النبي ﷺ قال: "إن الشيطان يأكل بشماله ويشرب بشماله، فإذا أكل أحدكم فليأكل بيمينه (وليشرب) (٢) بيمينه (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے روایت ہے کہ انہوں نے ا بو بکر بن عبید اللہ بن عبد اللہ کو اپنے دادا سے، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرکے بیان کرتے سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” شیطان، بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیئے کہ وہ دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیے۔ “
حدیث نمبر: 26031
٢٦٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام بن حسان عن عبد اللَّه بن دهقان عن أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا أكل أحدكم (فليأكل) (١) بيمينه وليشرب بيمينه، فإن الشيطان يأكل بشماله ويشرب بشماله" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے۔ کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔ “
حدیث نمبر: 26032
٢٦٠٣٢ - (حدثنا) (١) أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن عبد الملك (عن) (٢) عبيد بن سليمان عن الضحاك بن مزاحم عن ابن عباس قال: لا تأكلوا بشمائلكم، (ولا تشربوا بشمائلكم) (٣)، فإن آدم أكل بشماله ونسي، فأورثه ذلك النسيان (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تم بائیں ہاتھوں سے نہ کھاؤ۔ اور بائیں ہاتھوں سے نہ پیو۔ حضرت آدم نے بھول کر بائیں ہاتھ سے کھالیا تھا تو اس سے ان کی یاداشت کمزور ہوئی۔
حدیث نمبر: 26033
٢٦٠٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الوليد بن كثير عن وهب بن كيسان سمعه من عمر بن أبي سلمة قال: كنت غلامًا في حجر النبي ﷺ، وكانت يدي تطيش في الصحفة فقال لي: "يا غلام! سم اللَّه، وكل بيمينك وكل مما يليك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ کو سُنا کہ آپ نے فرمایا : میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بچپن میں تھا اور میرا ہاتھ پیالہ میں گھوم رہا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا۔ ” اے بچے ! اللہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔ “
حدیث نمبر: 26034
٢٦٠٣٤ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن أبيه أبي وجزة السعدي عن رجل من (مزينة) (١) عن عمر بن أبي سلمة قال: دخلت على النبي ﷺ وهو يأكل، فقال: "اجلس يا بني وقل بسم اللَّه وكل بيمينك وكل مما يليك"] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ابی سلمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت کھانا کھا رہے تھے ۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے بیٹے ! بیٹھ جاؤ۔ بسم اللہ پڑھو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔ “
حدیث نمبر: 26035
٢٦٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن (١) عمارة بن مطرف عن (بريد) (٢) بن أبي مريم عن أبيه قال: رأى عمر بن الخطاب رجلًا وقد ضرب بيده اليسرى ليأكل بها، قال: لا، إلا أن تكون (يدك) (٣) عليلة أو معتلة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برید بن ابی مریم ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا۔ اس نے بائیں ہاتھ سے کھانے کا ارادہ کیا تھا۔ حضرت عمر نے فرمایا : نہیں۔ مگر یہ صورت ہے کہ تمہارا ہاتھ معذور ہو یا خراب ہو۔
حدیث نمبر: 26036
٢٦٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن جابر بن (صبح) (١) عن ⦗٤٢٠⦘ عبيد اللَّه بن (أبي) (٢) جروة عن عمته أن عائشة رأت (امرأة) (٣) تأكل بشمالها فنهتها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابی جروہ، اپنی پھوپھی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھا رہی تھی تو آپ نے اس کو منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 26037
٢٦٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر، عن ابن عون قال: شربت عند محمد بشمالي فلم (ينهني) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد کے ہاں بائیں ہاتھ سے پانی پیا تو انہوں نے مجھے نہیں روکا۔
حدیث نمبر: 26038
٢٦٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن عكرمة بن عمار عن أياس بن سلمة أن أباه حدثه أن رجلًا أكل عند رسول اللَّه ﷺ بشماله فقال: "كل بيمينك"، (قال) (١): لا أستطيع، قال: "لا، استطعت! ما منعه إلا الكبر"، قال: فما رفعهما إلى فيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن سلمہ سے روایت ہے کہ ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں اپنے بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :” تم اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ “ اس آدمی نے کہا۔ مجھے اس کی طاقت نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تجھے اس کی طاقت نہ ہو۔ “ اس آدمی کو دایاں ہاتھ سے صرف تکبر مانع تھا۔ راوی کہتے ہیں ۔ پس یہ شخص پھر دایاں ہاتھ اپنے منہ تک نہیں اٹھا سکتا تھا۔
حدیث نمبر: 26039
٢٦٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبد الملك بن أبي سليمان عن أبي الزبير عن جابر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يأكل أحدنا بشماله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ ہم میں سے کوئی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے۔