کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائو تو تم اس کے کھانے سے کھائو
حدیث نمبر: 26023
٢٦٠٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد عن علي الأزدي قال: قلت لابن عمر: إنا نسافر فنمر بالرعيان والصبي والمرأة (فيطعمونا) (١) لحمًا ما ندري ما (جنسه) (٢) فقال: (إذا) (٣) أطعمك المسلمون فكل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہازدی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ ہم لوگ سفر کرتے ہیں اور اس دوران ہم چرواہوں، بچوں اور عورتوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو وہ ہمیں گوشت کھلاتے ہیں جبکہ ہمیں اس گوشت کی جنس معلوم نہیں ہوتی ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : مسلمانِ جو کھانا تمہیں کھلائیں تو تم اس کو کھالو۔
حدیث نمبر: 26024
٢٦٠٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن عيينة عن محمد بن عجلان عن سعيد بن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: إذا دخلت على أخيك المسلم فأطعمك طعامًا فكل ولا تسأل، فإن سقاك شرابا فاشرب ولا تسأل، فإن رابك منه شيء فشجه بالماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے پاس جاؤ اور وہ تمہیں کوئی چیز کھلائے تو تم کھالو اور سوال نہ کرو۔ پس اگر وہ تمہیں کوئی مشروب پلائے تو تم پی لو اور اس سے سوال نہ کرو۔ پھر اگر تمہیں اس میں سے کوئی چیز شک میں ڈالے تو تم اس میں پانی ملا لو۔
حدیث نمبر: 26025
٢٦٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عمر الأنصاري قال: سمعت أنس بن مالك يقول: إذا دخلت على رجل لا تتهمه في بطنه فكل من طعامه واشرب من شرابه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر انصاری سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سُنا کہ جب تم کسی ایسے آدمی کے ہاں جاؤ جس کو تم اس کے پیٹ کے بارے میں قابل تہمت خیال نہ کرو۔ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور اس کے مشروب میں سے پی لو۔
حدیث نمبر: 26026
٢٦٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم بن إسماعيل عن أبي الزبير عن جابر قال: ما وجدت في بيت المسلم فكل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ تمہیں مسلمان کے گھر میں جو چیز ملے تم اس کو کھا سکتے ہو۔
حدیث نمبر: 26027
٢٦٠٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن يزيد بن أبي زياد قال: دخلنا على (داع) (٢) دعانا لطعام وأتانا بنبيذ فكرهته فأخذه علي -قال أبو بكر: ينبغي أن يكون ابن الحسين بن علي- فشربه وقال: إذا دخلت على أخيك المسلم فكل من طعامه واشرب من شرابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک چرواہے کے ہاں گئے جس نے ہمیں دعوت پر بلایا تھا۔ وہ ہمارے پاس نبیذ لے کر آیا۔ میں نے تو اس کو ناپسند کیا لیکن حضرت علی رضی اللہ عنہ …راوی ابوبکر کہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ابن حسین بن علی رضی اللہ عنہ ہوں …نے اس کو لے لیا اور پھر اس کو پی بھی لیا اور فرمایا۔ جب تم اپنے کسی مسلمان بھائی کے پاس جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ او اس کے مشروب میں سے پیو۔
حدیث نمبر: 26028
٢٦٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عمير قال: سمعت الشعبي يقول: إذا (دخلت) (١) بيت المسلم (فكل) (٢) من طعامه، واشرب من شرابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو کہتے سُنا کہ جب تم کسی مسلمان کے گھر جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور اس کے مشروب میں سے پیو۔
حدیث نمبر: 26029
٢٦٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: قالوا: يا رسول اللَّه، إن الأعراب يأتوننا بلحم لا ندري ما هو، ذكر اسم اللَّه عليه أم لا، فقال: "سموا عليه وكلوه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ صحابہ نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! دیہاتی لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں جس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے ؟ اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اس پر بسم اللہ پڑھ لو اور (اس کو) کھالو۔ “