حدیث نمبر: 25973
٢٥٩٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن مكحول عن (أبي) (١) إدريس عن أبي ثعلبة الخشني قال: قلت يا رسول اللَّه إنا نغزو (٢) العدو فنحتاج إلى آنيتهم، قال: (فاستغنوا) (٣) عنها ما استطعتم، فإن لم تجدوا غيرها فاغسلوها فكلوا فيها واشربوا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ثعلبہ خشنی سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم دشمن کی سرزمین پر جنگ کرتے ہیں تو ہمیں ان کے برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” جس قدر ہو سکے تم ان برتنوں سے مستغنی رہو، اور اگر تم ان برتنوں کے علاوہ کوئی اور برتن نہ پاؤ تو پھر تم انہی کو دھو لو اور ان میں کھاؤ پیو۔ “
حدیث نمبر: 25974
٢٥٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن برد عن عطاء عن جابر بن عبد اللَّه قال: كنا نغزو مع رسول اللَّه ﷺ أرض المشركين فلا (نمتنع) (١) أن نأكل في آنيتهم، ونشرب في أسقيتهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ مشرکین کے علاقہ میں جہاد کرتے تھے۔ اور ہم مشرکین کے کھانے کے برتنوں میں کھانے سے اور پینے کے برتنوں میں پینے سے نہیں رکتے تھے۔
حدیث نمبر: 25975
٢٥٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن عروة بن عبد اللَّه القشيري أبي (المهل) (٢) عن ابن سيرين قال: كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ يظهرون على المشركين، فيأكلون في أوعيتهم، ويشربون في أسقيتهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ مشرکین پر غالب آتے تھے اور ان کے کھانے کے برتنوں میں کھاتے اور پینے کے برتنوں میں پیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25976
٢٥٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (١) سفيان عن جابر (عن) (٢) عبد اللَّه بن (نجي) (٣) أن حذيفة استسقى (فآتاه) (٤) دهقان (بباطيه) (٥) فيها خمر فغسلها وشرب فيها (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن نجی سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا پس ایک دہقان ان کے پاس شراب پینے میں استعمال ہونے والا برتن لایا جس میں شراب تھی۔ تو آپ نے اس کو دھو لیا اور اس میں پانی پی لیا۔
حدیث نمبر: 25977
٢٥٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يكرهون آنية الكفار، فإن لم يجدوا منها بدًا غسلوها وطبخوا فيها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کفار کے برتنوں (کے استعمال) کو ناپسند کرتے تھے۔ لیکن اگر لوگوں کو اس سے کوئی چارہ نہ ہو تو پھر ان برتنوں کو دھو لیں اور ان میں پکا لیں۔
حدیث نمبر: 25978
٢٥٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) أسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا احتجتم إلى قدور المجوس وآنيتهم فاغسلوها واطبخوا فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب تمہیں مجوسیوں کے برتن اور ہانڈیوں کی ضرورت پیش آئے ۔ تو تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔
حدیث نمبر: 25979
٢٥٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن الوليد (الشني) (٢) قال: سألت سعيد بن جبير عن قدور المجوس فقال: اغسلها (واطبخ) (٣) فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن الولید بن شعبی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا۔ مجوسیوں کی ہانڈیوں کے بارے میں ؟ تو انہوں نے کہا۔ تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔