حدیث نمبر: 25952
٢٥٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة قال: جاء رجل إلى بن عباس فقال (: آ) (١) كل الطحال؟ قال: نعم، إنما حرم الدم المسفوح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے کہا۔ کیا میں تلی کھا لوں ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔ اللہ تعالیٰ نے تو صرف بہتے ہوئے خون کو حرام کیا ہے۔
حدیث نمبر: 25953
٢٥٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي إسحاق عن (أبي) (١) ميسرة قال: إني آكل الطحال وما يعجبني، ولكني (أكره) (٢) أن أحرمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو میسرہ سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں تلی کو کھاتا ہوں اور وہ مجھے پسند نہیں ہے۔ لیکن میں اس بات کو بھی ناپسند کرتا ہوں کہ میں اس کو حرام قرار دوں۔
حدیث نمبر: 25954
٢٥٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كان لا يرى بالطحال بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ تلی کے (کھانے میں) کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25955
٢٥٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (و) (١) وكيع عن (فطر) (٢) عن منذر عن محمد بن الحنفية أنه كان إذا سئل عن (الجريث) (٣) والطحال -قال وكيع: وأشياء مما (يكره) (٤) - تلا هذه الآية: ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا﴾ [الأنعام: ١٤٥].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منذر، حضرت محمد بن الحنفیہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے جب تلی اور بام مچھلی کے بارے میں… اور حضرت وکیع کہتے ہیں اور ان چیزوں کے بارے میں جن کو ناپسند کیا جاتا ہے … سوال کیا جاتا تو آپ یہ آیت تلاوت کرتے۔ { قُلْ لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا }۔
حدیث نمبر: 25956
٢٥٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور (أو) (١) غيره عن إبراهيم قال: لا بأس بالطحال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور یا کوئی اور ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں تلی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25957
٢٥٩٥٧ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن أبي جعفر عن علي (بن) (٢) أبي طالب قال: كان لا يأكل (الجريث) (٣) (أو) (٤) الطحال (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی اور تلی کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25958
٢٥٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: الطحال لقمة الشيطان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تلی، شیطان کا لقمہ ہے۔