حدیث نمبر: 25912
٢٥٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: (حدثنا) (١) محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن عمرو بن ضمرة الفزاري عن عبد اللَّه بن أبي سليط عن أبيه ⦗٣٨٧⦘ أبي سليط وكان بدريا قال: لقد أتانا نهي رسول اللَّه ﷺ عن أكل الحمر، ونحن بخيبر وإن القدور لتفور بها، (فأكفاناها) (٢) على وجوهها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد دللہ بن ابی سلیط، اپنے والد حضرت ابو سلیط … جو کہ بدری صحابی ہیں…سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گدھوں کے گوشت کے بارے میں نہی ہمارے پاس پہنچی جبکہ ہم مقام خیبر میں تھے۔ اور ہانڈیاں گدھوں کے گوشت کے ساتھ ابل رہی تھیں۔ پس ہم نے ان ہانڈیوں کو اوندھے منہ گرا دیا۔
حدیث نمبر: 25913
٢٥٩١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن دينار عن جابر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن لحوم الحمر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 25914
٢٥٩١٤ - [حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الحمر] (١) الأهلية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 25915
٢٥٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبد اللَّه والحسن ابني محمد عن أبيهما أن عليًا قال: لابن عباس أما علمت أن رسول اللَّه ﷺ نهى عن المتعة وعن لحوم الحمر الأهلية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد کے دو بیٹے۔ حضرت عبد اللہ اور حسن، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا۔ کیا آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعہ اور پالتوگدھوں کے گوشت سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 25916
٢٥٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن البراء قال: أصاب الناس يوم خيبر جوع شديد، فأصابوا حمرا أهلية فطبخوا منها، فأمر رسول اللَّه ﷺ بالقدور فأكفئت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ خیبر کے دن لوگوں کو شدید بھوک لگی پس انہیں پالتو گدھے ملے اور انہوں نے ان کو پکانا شروع کیا۔ لیکن جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہانڈیوں کے بارے میں حکم دیا ۔ پس انہیں انڈیل دیا گیا۔
حدیث نمبر: 25917
٢٥٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ أنه نهى عن لحوم الحمر الأهلية يوم خيبر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرما دیا تھا۔
حدیث نمبر: 25918
٢٥٩١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثني الحسن بن جابر عن المقدام بن معد يكرب (الكندي) (١) أن رسول اللَّه ﷺ حرم أشياء، حتى ذكر: الحمر الإنسية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت مقدام بن معد یکرب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند اشیاء کو حرام کیا یہاں تک کہ آپ نے پالتو گدھوں کا بھی ذکر فرمایا۔
حدیث نمبر: 25919
٢٥٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام بن حسان عن محمد بن سيرين عن أنس بن مالك قال: لما كان يوم خيبر ذبح الناس الحمر، (فأغلوا) (٢) بها القدور، فأمر رسول اللَّه ﷺ أبا طلحة فنادى: إن اللَّه ورسوله (ينهاكم) (٣) عن لحوم الحمر الأهلية فإنها رجس (فأكفئت) (٤) القدور (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جب غزوہ خیبر کا دن تھا۔ لوگوں نے گدھوں کو ذبح کیا۔ پس ہانڈیوں میں گوشت ابلنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو طلحہ کو حکم دیا پس انہوں نے آواز دی، بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں پالتو گدھوں سے منع کردیا ہے۔ کیونکہ یہ نجس ہیں۔ چناچہ ہانڈیوں کو انڈیل دیا گیا۔
حدیث نمبر: 25920
٢٥٩٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر قال: (أخبرنا) (١) القاسم ومكحول عن أبي أمامة أن رسول اللَّه ﷺ نهى يوم خيبر عن ⦗٣٨٩⦘ أكل الحمار الأهلي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھے کے کھانے سے منع کیا۔
حدیث نمبر: 25921
٢٥٩٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سألت عبد اللَّه بن أبي أوفى عن لحوم الحمر الأهلية فقال: أصابتنا مجاعة يوم خيبر ونحن مع رسول اللَّه ﷺ وقد (أصبنا) (١) للقوم حمرا خارجة من المدينة، فنحرناها وإن قدورنا لتغلي إذ نادى منادي رسول اللَّه ﷺ: أن (أكفئوا) (٢) القدور، ولا تطعموا من لحوم الحمر شيئًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ سے پالتو گدھوں کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : ہمیں خیبر کے دن سخت بھوک لگی ۔ اور ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ ہمیں لوگوں کے شہر سے باہر نکلے ہوئے گدھے مل گئے۔ پس ہم نے انہیں ذبح کردیا۔ ہماری ہانڈیاں اس وقت ابل رہی تھیں کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے ندا لگا دی۔ ہانڈیاں الٹ دو ۔ اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ پس ہم نے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کیا حرام قرار دیا تھا ؟ راوی کہتے ہیں۔ ہم باہم بات کرتے تھے اور کہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ہمیشہ کے لئے حرام قرار دے دیا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس لیے حرام قرار دیا کہ یہ خمس میں نہیں دیے جاتے۔
حدیث نمبر: 25922
٢٥٩٢٢ - (فقلت) (١): حرمها تحريم ماذا؟ فقال: تحدثنا بيننا فقلنا: حرمها البتة، أو حرمها من أجل أنها لم تخمس (٢).
حدیث نمبر: 25923
٢٥٩٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حسين) (١) بن علي عن زائدة عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة أن رسول اللَّه ﷺ حرم يوم خيبر: الحمار الإنسي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (جنگ) خیبر کے دن پالتو گدھوں کو حرام قر ار فرمایا۔
حدیث نمبر: 25924
٢٥٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين بن عن يونس بن (أبي) (١) إسحاق قال: حدثنا أبو الوداك قال: حدثنا أبو سعيد الخدري عن النبي ﷺ (٢) أنه مر بالقدور وهي (تغلي) (٣) فقال: "لنا ما (هذه) (٤) الحمر أهلية أو وحشية؟ " فقلنا: لا، بل أهلية، قال: (فأكفوها)، قال: (فأكفيناها) (٥) وإنا لجياع نشتهيه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ ہانڈیوں کے پاس سے گزرے جو کہ ابل رہی تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا : ” یہ کون سے گدھے ہیں : پالتو یا وحشی ؟ “ ہم نے کہا۔ نہیں یہ تو پالتو گدھے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” پھر تم ان ہانڈیوں کو الٹ دو ۔ “ راوی کہتے ہیں ۔ پس ہم نے ان کو الٹ دیا۔ حالانکہ ہم سخت بھوک میں تھے۔ اور ہمیں اس کھانے کی چاہت بھی تھی۔
حدیث نمبر: 25925
٢٥٩٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سالم عن سعيد بن جبير قال: لحومها وألبانها حرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان گدھوں کا گوشت اور ان کا دودھ حرام ہے۔