حدیث نمبر: 25867
٢٥٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى أنه كره أكلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم ، حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش کھانے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25868
٢٥٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي مكين عن عكرمة أنه كرهها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی مکین، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے خرگوش (کھانے) کو ناپسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 25869
٢٥٨٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن ابن عمرو أو ابن عمر أنه كرهها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و یا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش (کھانے) کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25870
٢٥٨٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن واضح عن محمد بن إسحاق عن عبد الكريم بن أبي المخارق عن حبان بن (جزء) (١) عن أخيه خزيمة بن (جزء) (٢) قال: قلت يا رسول اللَّه جئتك لأسالك عن (أحناش) (٣) الأرض ما تقول في الأرنب؟ قال: لا آكله ولا أحرمه، قلت: فإني آكل (مما) (٤) لم تحرمه، ولم يا ⦗٣٧٧⦘ رسول اللَّه (قال: أنبئت) (٥) أنها تدمي (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبان بن جزئ، اپنے بھائی حضرت خزیمۃ بن جزء سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں آپ کی خدمت میں اس غرض سے حاضر ہوا ہوں تاکہ میں آپ سے زمین کے قابل شکار کیڑے مکوڑوں کے بارے میں سوال کروں۔ آپ خرگوش کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ اس کو حرام قرار دیتا ہوں۔ “ میں نے عرض کیا۔ جس چیز کو آپ نے حرام قرار نہیں دیا۔ میں اس کو کھاؤں۔ کیوں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے بتایا گیا ہے کہ خون ڈالتا ہے۔ (اس کو حیض آتا ہے) ۔