حدیث نمبر: 25856
٢٥٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (إبراهيم) (١) بن أبي إبراهيم عن عبد اللَّه بن (عبيد) (٢) بن عمير أن رجلا (سأله) (٣) عن الأرنب فقال: لا بأس بها قال: إنها تحيض، قال: (إن) (٤) الذي يعلم حيضها يعلم طهرها وإنما هي (حامل) (٥) من الحوامل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہارون بن ابی ابراہیم ، حضرت عبد اللہ بن عمیر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ کسی آدمی نے ان سے خرگوش کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ سائل نے پوچھا۔ اس کو حیض آتا ہے۔ آپ نے فرمایا : جس کو اس کے حیض کا پتہ ہے اس کو اس کے طہر کا بھی پتہ ہے۔ یہ تو حاملہ ہونے والیوں میں سے ایک حاملہ ہے۔
حدیث نمبر: 25857
٢٥٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن هشام (بن) (١) زيد بن أنس عن أنس قال: سمعته يقول: أنفجنا أرنبا بمر الظهران فسعى (عليها) (٢) الغلمان حتى لغبوا (٣) ثم (أدركتها) (٤) فأتيت بها أبا طلحة فذبحها، ثم بعث معي إلى النبي ﷺ بوركها فقبلها (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن زید بن انس، حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ میں نے انہیں یہ کہتے سُنا۔ ہم نے مرا الظہران کے مقام پر ایک خرگوش کو بدکا کر باہر نکالا۔ پس اس کے پیچھے بچے دوڑ پڑے یہاں تک کہ بچے بہت تھک گئے پھر میں نے اس کو (خرگوش کو) پکڑ لیا اور میں اس کو لے کر حضرت ابو طلحہ کے پاس گیا پس انہوں نے اس کو ذبح کردیا۔ اور پھر اس کی سرین دے کر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو قبول فرما لیا۔ بخاری ٢٥٧٢۔ مسلم ٥٣
حدیث نمبر: 25858
٢٥٨٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى عن موسى بن طلحة أن رجلا سأل عمر عن الأرنب فقال عمر: لولا أني أكره أن أزيد في الحديث (أو) (١) أنقص منه، وسأرسل لك إلى رجل، فأرسل إلى عمار فجاء فقال: كنا مع النبي ﷺ فنزلنا في موضع كذا وكذا، قال: فأهدى إليه رجل من الأعراب أرنبا فأكلناها، فقال الأعرابي: إني رأيت دما، فقال النبي ﷺ (٢): "لا بأس" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عمر سے خرگوش کے متعلق سوال کیا ؟ تو حضرت عمر نے جواباً ارشاد فرمایا۔ اگر مجھے یہ بات ناپسند نہ ہوتی کہ مجھ سے حدیث (بیان کرنے) میں کمی یا زیادتی ہوجائے گی۔ (تو میں خود بیان کرتا) لیکن میں تمہارے لئے عنقریب ایک آدمی کی طرف قاصد روانہ کروں گا۔ چناچہ آپ نے حضرت عمار کی طر ف قاصد بھیجا ۔ پس وہ تشریف لائے ۔ تو انہوں نے فرمایا۔ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس ہم ایسی ایسی جگہ پر اترے ۔ حضرت عمار نے کہا۔ ایک دیہاتی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک خرگوش ہدیۃً بھیجا۔ پس ہم نے اس کو کھایا۔ دیہاتی نے کہا۔ میں نے خون دیکھا ہے۔ تو اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی حرج نہیں ہے۔ “
حدیث نمبر: 25859
٢٥٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن سعد أنه أكلها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب، حضرت سعد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے خرگوش کھایا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید سے پوچھا۔ آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔ انہوں نے فرمایا : میں بھی اس کو کھاتا ہوں۔
حدیث نمبر: 25860
٢٥٨٦٠ - قال: فقلت لسعيد: ما تقول فيها؟ قال: كنت آكلها.
حدیث نمبر: 25861
٢٥٨٦١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا الفضل بن دكين عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن (عبيد) (٢) بن سعد أن بلالا رمى أرنبا بعصا، فكسر قوائمها فذبحها فأكلها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت بلال نے ایک خرگوش کو لاٹھی سے مارا اور اس کے پاؤں توڑ ڈالے پھر آپ نے اس کو ذبح کر کے کھالیا۔
حدیث نمبر: 25862
٢٥٨٦٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا أبو أسامة عن هشام (عن الحسن) (٢) قال: كان لا يرى بأكل الأرنب بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25863
٢٥٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه قال: الأرنب حلال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا۔ خرگوش حلال ہے۔
حدیث نمبر: 25864
٢٥٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن أبي الوسيم قال: سألت (حسن) (١) بن (حسن) (٢) بن علي عن الأرنب فقال: أعافها، ولا أحرمها على المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الوسیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے خرگوش کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : میں اس کو ناپسند کرتا ہوں اور اس کو مسلمانوں پر حرام نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 25865
٢٥٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن عاصم عن الشعبي عن محمد بن (صيفي) (١) قال: أتيت النبي ﷺ (٢) بأرنبين، (فذبحتهما) (٣) بمروة، فأمرني (بأكلهما) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن صیفی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں وہ دو خرگوش لے کر حاضر ہوا جنہیں میں نے مقام مروہ میں ذبح کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ان دونوں کو کھانے کا حکم فرمایا۔
حدیث نمبر: 25866
٢٥٨٦٦ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (٢) داود ⦗٣٧٦⦘ بن أبي هند عن الشعبي عن محمد بن صفوان عن النبي ﷺ مثل حديث أبي الأحوص (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن صفوان ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت ابو الاحوص کی حدیث کی مثل ہی روایت کرتے ہیں۔