کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات کہتے ہیں جب بچہ کی طرف سے قربانی ہو تو یہ عقیقہ کی طرف سے بھی کافی ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 25848
٢٥٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عثمان بن مطر عن هشام عن الحسن قال: إذا ضحوا عن الغلام فقد أجزأت (عنه من) (١) العقيقة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جب بچہ کی طرف سے گھر والے قربانی کردیں تو یہ عقیقہ کی طرف سے کافی ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 25849
٢٥٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام (عن الحسن) (١) وابن سيرين (قالا) (٢): (يجزئ) (٣) عنه (العقيقة من الأضحية) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین دونوں سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں بچہ کے عقیقہ کی طرف سے قربانی کفایت کر جائے گی۔
حدیث نمبر: 25850
٢٥٨٥٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عثمان بن مطر عن سعيد عن قتادة قال: لا تجزئ عنه حتى يعق عنه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تک بچہ کی طرف سے عقیقہ نہ کیا جائے قربانی کفایت نہیں کرتی۔